• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

زمبابوے نے آئرلینڈ کو ۳؍ وکٹ سے ہرایا

Updated: February 24, 2025, 10:21 PM IST | Harrare

ٹریور گوانڈو ، سکندر رضا اور رچرڈ اینگروا کے بعد ٹونی منیونگا کی شاندار گیند بازی کی بدولت زمبابوے نے کامیابی حاصل کرلی

Zimbabwe`s Team.Photo:INN
زمبابوے کرکٹ ٹیم۔(تصویر:آئی این این)

 ٹریور گوانڈو (۳؍ وکٹ)، سکندر رضا اور رچرڈ اینگروا (۲؍ وکٹ) کے بعد ٹونی منیونگا (ناٹ آؤٹ ۴۳؍رن ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت زمبابوے نے اتوار کو دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں آئرلینڈ کو ۴؍ گیندیں  باقی رہتے ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
آئرلینڈ کے۱۳۷؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی شروعات کافی خراب رہی، اس نے صرف۱۴؍ رن پر ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ اس کے بعد کپتان سکندر رضا اور ریان برل نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔۱۰؍ویں اوور میں ہیری ٹیکٹر نے  ریان برل  (۲۷؍رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد کپتان سکندر رضا (۲۲؍ رن) آؤٹ ہوئے۔ تاشینگا موسیکیوا (۱۵) اور ویلنگٹن مساکدزا ۶؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔  اگرچہ اس دوران ٹونی منیونگا ایک سرے پر  ڈٹے رہے۔ ٹونی منیونگا  ( ناٹ آؤٹ ۴۳؍رن) اور رچرڈ اینگروا (ناٹ آؤٹ ۱۲؍رن) نے۱۹ء۲؍ اوور میں  ۷؍ وکٹ پر۱۴۱؍ رن بنا کر میچ ۳؍ وکٹ سے جیت لیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ جوش لٹل، بین وائٹ اور ہیری ٹیکٹر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل  زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کا انتخاب کرتے ہوئے، آئرلینڈ کی شروعات اچھی نہیں تھی، پہلے ہی اوور میں اوپنر پال اسٹرلنگ ( ایک)  کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد لورکن ٹکر اور ہیری ٹیکٹر کی جوڑی نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۵۳؍رن کی شراکت ہوئی۔ سکندر رضا نے ۸؍ویں اوور میں ہیری ٹیکٹر (۲۸؍ رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ آئرلینڈ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ٹریور گوانڈو نے ۱۴؍ویں اوور میں لورکن (۴۶؍رن) کو آؤٹ کیا۔ کرٹس کیمفر (۲۶؍رن) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوئی بھی آئرش بلے باز زمبابوے کے بولنگ اٹیک کے سامنے دُہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔ آئرلینڈ نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ  پر۱۳۷؍ رن  بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے ٹریور گوانڈو نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ سکندر رضا اور رچرڈ اینگروا نے ۲۔۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ بلیسنگ مزاربانی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK