Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش کے سامنے زمبابوے مضبوط پوزیشن میں

Updated: April 20, 2025, 9:35 PM IST | Sylhet

پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے میزبان بنگلہ دیش کو ۱۹۱؍رن پر آؤٹ کردیا۔مہمان ٹیم کے بغیر نقصان کے ۶۷؍رن

Zimbabwe`s Batsmen.Photo:INN
زمبابوے کے کرکٹر۔(تصویر:آئی این این)

ویلنگٹن مساکدزا اور بلیسنگ مزارابانی (۳۔۳؍ وکٹ)، وکٹر نیاوچی اور ویسلے مادھویرے (۲۔۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت زمبابوے نے اتوار کو بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پہلی اننگز میں۱۹۱؍ رن پر سمیٹ دیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک زمبابوے نے اتوار کو ۱۴ء۱؍ اوور میں بغیر نقصان کے ۶۷؍رن بنالئے تھے۔ برائن بینیٹ ۴۰؍ اور بین کیورن ۱۷؍ رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ زمبابوے بنگلہ دیش کے اسکور سے ۱۲۴؍رن پیچھےہے۔ 
اتوار کو بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے۳۲؍رن  کے اسکور پر ۲؍ وکٹ گنوا دیئے۔ وکٹر نیاوچی نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے پہلے شادمان اسلام (۱۲؍رن) اور پھر محمود الحسن جوئے (۱۴؍رن) کو آؤٹ کیا۔ ایسے بحران میں مومن الحق اور نظم الشانتو نے اننگز سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کیلئے ۶۶؍ رن کی شراکت ہوئی۔ بلیسنگ  نے۳۲؍ویں اوور میں نظم الشانتو (۴۰؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد ویلنگٹن مساکدزا نے   مومن الحق (۵۶؍رن)  کو آؤٹ کرکے پویلین بھیجا۔ ویلنگٹن نے مشفق الرحیم (۴) اور تیج الاسلام (۳) کو آؤٹ کیا۔ مہدی حسن میراز (ایک) کو مزاربانی نے اپنا شکار بنایا۔
  تیج الاسلام (۳)، حسن محمود (۱۹) اور ناہید رانا (صفر) پر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کے بولنگ اٹیک کے سامنے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن۶۱؍ اوورس میں۱۹۱؍ رن کے اسکور پر سمٹ گئی۔ زمبابوے کی جانب سے ویلنگٹن مساکدزا نے۱۰؍ اوورس میں۲۱؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے اور بلیسنگ  نے۱۹؍ اوورس میں ۵۰؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ وکٹر  نے ۱۵؍ اوورس میں۷۴؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کیا۔  ویسلے  نے ۳؍ اوور میں ۲؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ لے کر بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا خاتمہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK