• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۱۹۷۵ء تا ۲۰۲۳ء: ورلڈ کپ فاتحین پر ایک نظر

Updated: Sep 27, 2023, 3:45 PM IST | Tamanna Khan

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں چند روز باقی ہیں اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹورنامنٹ کیلئے پرجوش ہیں۔ ۱۹۷۵ء میں ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد سے ہی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کو کرکٹ کا سب سے بڑا خطاب سمجھا جاتا ہے۔امسال ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ ۲۰۲۳ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز ۵؍اکتوبر۲۰۲۳ء سے احمد آباد میں کھیلے جانے والے پہلے میچ سے ہوگا اور فائنل مقابلہ ۱۹؍ نومبر۲۰۲۳ء کو ہوگا۔ اس مرتبہ ورلڈ کپ میں کل ۱۰؍ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔تمام تصاویر : آئی سی سی ویب سا ئٹ، آئی این این

X ۱۹۷۵ء: ویسٹ انڈیز: کلائیو لائیڈ کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھاجس کی میزبانی انگلینڈ نے کی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے فائنل میں آسٹریلیا کو ۱۷؍رن سے شکست دے کر پہلے ورلڈکپ کی ٹرافی حاصل کرکے تاریخ رقم کی تھی۔
1/ 13

۱۹۷۵ء: ویسٹ انڈیز: کلائیو لائیڈ کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھاجس کی میزبانی انگلینڈ نے کی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے فائنل میں آسٹریلیا کو ۱۷؍رن سے شکست دے کر پہلے ورلڈکپ کی ٹرافی حاصل کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

X ۱۹۸۳ء: انڈیا: ہندوستان نے کپل دیو کی کپتانی میں اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر ویسٹ انڈیز کی بالادستی کا خاتمہ کیا تھا۔تیسرے عالمی کپ کی  میزبانی بھی انگلینڈ نے ہی کی تھی۔لارڈس میں کھیلے جانےوالے فائنل میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو ۴۳؍ رن سے شکست دے کر ٹرافی جیتی تھی۔
2/ 13

۱۹۸۳ء: انڈیا: ہندوستان نے کپل دیو کی کپتانی میں اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر ویسٹ انڈیز کی بالادستی کا خاتمہ کیا تھا۔تیسرے عالمی کپ کی  میزبانی بھی انگلینڈ نے ہی کی تھی۔لارڈس میں کھیلے جانےوالے فائنل میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو ۴۳؍ رن سے شکست دے کر ٹرافی جیتی تھی۔

X ۱۹۷۹ء: ویسٹ انڈیز: ویسٹ انڈیز نے لگاتار دوسرا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔اس کی میزبانی بھی انگلینڈ نے کی تھی۔ ونڈیز ٹیم نے انگلینڈ کو اس کے ہی میدان پر ۹۲؍رن سے شکست دے کر ٹرافی اٹھائی تھی۔
3/ 13

۱۹۷۹ء: ویسٹ انڈیز: ویسٹ انڈیز نے لگاتار دوسرا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔اس کی میزبانی بھی انگلینڈ نے کی تھی۔ ونڈیز ٹیم نے انگلینڈ کو اس کے ہی میدان پر ۹۲؍رن سے شکست دے کر ٹرافی اٹھائی تھی۔

X ۱۹۸۷ء: آسٹریلیا: آسٹریلیا نے اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ ایلن بارڈر کی کپتانی میں جیتا تھا۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ۷؍رن سے شکست دے کر ٹرافی حاصل کی تھی۔ اس سال ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر ہندوستان اور پاکستان نے کی تھی۔
4/ 13

۱۹۸۷ء: آسٹریلیا: آسٹریلیا نے اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ ایلن بارڈر کی کپتانی میں جیتا تھا۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ۷؍رن سے شکست دے کر ٹرافی حاصل کی تھی۔ اس سال ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر ہندوستان اور پاکستان نے کی تھی۔

X ۱۹۹۲ء: پاکستان: پاکستان نے عمران خان کی کپتانی میں اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو ۲۲؍رن سے شکست دےکر خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پرآسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے کی تھی اور پہلی بار ڈے نائٹ میچ اور رنگین کپڑوں کا استعمال ہوا تھا۔
5/ 13

۱۹۹۲ء: پاکستان: پاکستان نے عمران خان کی کپتانی میں اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو ۲۲؍رن سے شکست دےکر خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پرآسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے کی تھی اور پہلی بار ڈے نائٹ میچ اور رنگین کپڑوں کا استعمال ہوا تھا۔

X ۱۹۹۶ء: سری لنکا: سری لنکا نے اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ ارجن راناتنگا کی کپتانی میں جیتا تھا۔سری لنکانے آسٹریلیاکو ۷؍وکٹ سے شکست دے کر ٹرافی حاصل کی تھی۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اورہندوستان نے کی تھی اور فائنل میچ پاکستان میں کھیلا گیا تھا۔
6/ 13

۱۹۹۶ء: سری لنکا: سری لنکا نے اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ ارجن راناتنگا کی کپتانی میں جیتا تھا۔سری لنکانے آسٹریلیاکو ۷؍وکٹ سے شکست دے کر ٹرافی حاصل کی تھی۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اورہندوستان نے کی تھی اور فائنل میچ پاکستان میں کھیلا گیا تھا۔

X ۱۹۹۹ء: آسٹریلیا: اسٹیو وا کی قیادت میں آسٹریلیا نے دوسرا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔آسٹریلیانے پاکستان کو ۸؍وکٹ سے شکست دے کردوسری مرتبہ ٹرافی حاصل کی تھی۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی انگلینڈ نے کی تھی اور پاکستان نے فائنل میں بہت ہی کم اسکور بنایا تھاجوکہ ۱۳۲؍رن تھا۔
7/ 13

۱۹۹۹ء: آسٹریلیا: اسٹیو وا کی قیادت میں آسٹریلیا نے دوسرا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔آسٹریلیانے پاکستان کو ۸؍وکٹ سے شکست دے کردوسری مرتبہ ٹرافی حاصل کی تھی۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی انگلینڈ نے کی تھی اور پاکستان نے فائنل میں بہت ہی کم اسکور بنایا تھاجوکہ ۱۳۲؍رن تھا۔

X ۲۰۰۳ء: آسٹریلیا: رکی پونٹنگ کی کپتانی میں آسٹریلیا نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے تیسرا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ آسٹریلیانے ہندوستان کو ۱۲۵؍رن سے شکست دےکرخطاب اپنے نام کیا تھا۔اس سال کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ نے کی تھی اور پونٹنگ نے فائنل میں کپتانی اننگز کھیلی تھی۔
8/ 13

۲۰۰۳ء: آسٹریلیا: رکی پونٹنگ کی کپتانی میں آسٹریلیا نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے تیسرا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ آسٹریلیانے ہندوستان کو ۱۲۵؍رن سے شکست دےکرخطاب اپنے نام کیا تھا۔اس سال کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ نے کی تھی اور پونٹنگ نے فائنل میں کپتانی اننگز کھیلی تھی۔

X ۲۰۰۷ء: آسٹریلیا: رکی پونٹنگ کی کپتانی میں آسٹریلیا نے چوتھا ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۵۳؍رن سے شکست دے کر اپنا قبضہ برقرار رکھتے ہوئے چوتھی مرتبہ خطاب اپنے نام کیا تھا۔اس سال ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیزنے کی تھی۔
9/ 13

۲۰۰۷ء: آسٹریلیا: رکی پونٹنگ کی کپتانی میں آسٹریلیا نے چوتھا ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۵۳؍رن سے شکست دے کر اپنا قبضہ برقرار رکھتے ہوئے چوتھی مرتبہ خطاب اپنے نام کیا تھا۔اس سال ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیزنے کی تھی۔

X ۲۰۱۱ء: انڈیا: مہندرسنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے اپنا دوسرا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ہندوستان نے سری لنکاکو ۶؍وکٹ سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹرافی جیتی تھی۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پر ہندوستان اورپاکستان نے کی تھی۔ ہندوستان اپنی میزبانی میں ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا ملک بنا تھا۔
10/ 13

۲۰۱۱ء: انڈیا: مہندرسنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے اپنا دوسرا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ہندوستان نے سری لنکاکو ۶؍وکٹ سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹرافی جیتی تھی۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پر ہندوستان اورپاکستان نے کی تھی۔ ہندوستان اپنی میزبانی میں ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا ملک بنا تھا۔

X ۲۰۱۵ء: آسٹریلیا: آسٹریلیا نے مائیکل کلارک کی کپتانی میں اپنا پانچواں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا۔ آسڑیلیانے نیوزی لینڈ کو ۷؍وکٹ سے شکست دے کر ۵؍ویں مرتبہ ٹرافی جیت کراب تک کی سب سے زیادہ مرتبہ خطاب جیتنے والی ٹیم بن گئی۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ہی کی تھی۔ 
11/ 13

۲۰۱۵ء: آسٹریلیا: آسٹریلیا نے مائیکل کلارک کی کپتانی میں اپنا پانچواں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا۔ آسڑیلیانے نیوزی لینڈ کو ۷؍وکٹ سے شکست دے کر ۵؍ویں مرتبہ ٹرافی جیت کراب تک کی سب سے زیادہ مرتبہ خطاب جیتنے والی ٹیم بن گئی۔ اس سال ورلڈکپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ہی کی تھی۔ 

X ۲۰۱۹ء: انگلینڈ: ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے پہلا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ انگلینڈ نے اپنی میزبانی میں دلچسپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست دی تھی۔ حالانکہ اس فائنل کو متنازع قرار دیا جاتا ہے لیکن انگلینڈ پہلی بارعالمی خطاب جیتا تھا۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی  کا اعزاز ہندوستان کو حاصل ہے۔
12/ 13

۲۰۱۹ء: انگلینڈ: ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے پہلا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ انگلینڈ نے اپنی میزبانی میں دلچسپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست دی تھی۔ حالانکہ اس فائنل کو متنازع قرار دیا جاتا ہے لیکن انگلینڈ پہلی بارعالمی خطاب جیتا تھا۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی  کا اعزاز ہندوستان کو حاصل ہے۔

X ۲۰۲۳ء:آسٹریلیا: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان خطابی جنگ یکطرفہ ثابت ہوئی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔  ہندوستان نے پہلے  بلے بازی کرتے ہوئے ۲۴۰؍ رن کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا نے آسانی سے حاصل کرلیا اور چھٹی مرتبہ کرکٹ کا عالمی خطاب  آپنے نام کیا۔
13/ 13

۲۰۲۳ء:آسٹریلیا: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان خطابی جنگ یکطرفہ ثابت ہوئی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔  ہندوستان نے پہلے  بلے بازی کرتے ہوئے ۲۴۰؍ رن کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا نے آسانی سے حاصل کرلیا اور چھٹی مرتبہ کرکٹ کا عالمی خطاب  آپنے نام کیا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK