رُدرا پرتاپ سنگھ (آر پی سنگھ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ہیں جن کا تعلق ملک کی ریاست اتر پردیش سے ہے۔ ۶؍ دسمبر کو ان کی ۳۴؍ ویں سالگرہ تھی۔ ستمبر ۲۰۱۸ء میں انہوں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ ۲۰۰۴ء میں بنگلہ دیش میں انہوں نے انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں ۸؍ وکٹ لے کر سب کی توجہ اپنی جانب مبزول کروالی تھی۔ وہ اترپردیش کی جانب سے رنجی ٹرافی میں بھی کھیلتے تھے۔ ان کی شاندار کارکردگی کے سبب انہیں ۲۰۰۵ء میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ میں شامل کرلیا گیا تھا۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی ہندوستان کیلئے کئی میچ کھیلے ہیں جبکہ کئی میچوں میں ان کی کارکردگی کے سبب ہندوستان کو فتح ملی ہے۔ ۲۰۱۲ء میں آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینس نے انہیں ۶؍ لاکھ ڈالرس میں خریدا تھا۔ ۲۰۱۳ء میں انہیں رائل چیلنجرس بنگلور نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا تھا۔ فی الحال وہ اپنی اہلیہ، بیٹی اور دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ دیکھئے آر پی سنگھ کی چند تصاویر۔ تمام تصاویر: آر پی سنگھ انسٹا گرام