• Wed, 04 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایل کلاسیکو مقابلہ ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان میچ کے چند خوبصورت پل

Updated: Mar 2, 2020, 11:25 PM IST | Abdul Kareem

 ریئل میڈرڈ نے اسپینش لالیگا میں بارسلونا فٹبال کلب (بارسا ) کو شکست دے کر اپنا سیزن بچالیا۔ اتوار کو ہونے والے میچ میں ریئل میڈرڈ نے اپنے روایتی حریف بارسا کو صفر۔۲؍ سے شکست دے دی۔اتوار کی دیر رات ہونےوالے میں دونوں ٹیموں کی جانب سے برابری کا مقابلہ تھا اور دونوں کلب ایک دوسرے پر حاوی ہونے کیلئے تگ ودو کررہے تھے۔ ریئل میڈرڈ کے کھلاڑیوں کے ذریعے کئے جانے والے دونوں گول بہت شاندار تھے۔ خیال رہے کہ اسپین کے ۲؍مضبوط کلب ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان ہونے والے میچ کو ایل کلاسیکو کوکہتے ہیں۔ اتوار کی دیر رات ہونے والے دنیا کے  معروف مقابلے ایل کلاسیکو میں دونوں ٹیموں نے اچھی شروعات کی تھی۔ تمام تصاویر: ریئل میڈرڈ اور بارسلونا فٹبال کلبوں  کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 

X ریئل میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول کرنے والے جونیئر بارسلونا کے کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند لے کر آگے بڑھتے ہوئے ۔ 
1/ 8

ریئل میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول کرنے والے جونیئر بارسلونا کے کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند لے کر آگے بڑھتے ہوئے ۔ 

X ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی کریم بینزیما ، دیگر ساتھیوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس میچ میں ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما گول کرنے میں ناکام  رہے۔ 
2/ 8

ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی کریم بینزیما ، دیگر ساتھیوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس میچ میں ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما گول کرنے میں ناکام  رہے۔ 

X پہلا گول ہونے کے بعد ریئل کے سبھی کھلاڑی کارنر پر جاکر جشن مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور شائقین بھی اس میں شامل نظر آرہے ہیں۔ 
3/ 8

پہلا گول ہونے کے بعد ریئل کے سبھی کھلاڑی کارنر پر جاکر جشن مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور شائقین بھی اس میں شامل نظر آرہے ہیں۔ 

X میچ میں ریئل کی جانب سے دوسرا گول کرنے والے ماریانو ڈیاز کو دیکھا جاسکتاہے جو گول کرنے کے بعد اپنے انداز میں جشن مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔  
4/ 8

میچ میں ریئل کی جانب سے دوسرا گول کرنے والے ماریانو ڈیاز کو دیکھا جاسکتاہے جو گول کرنے کے بعد اپنے انداز میں جشن مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔  

X جونیئر نے گول کرنے کے بعد ریئل میڈرڈ کی جرسی  اور اس کے لوگو کی طرف اشارہ کیا۔ وہ گول کرنے کے بعد اپنی خوشی شائقین کے ساتھ بانٹنے چلے گئے۔ 
5/ 8

جونیئر نے گول کرنے کے بعد ریئل میڈرڈ کی جرسی  اور اس کے لوگو کی طرف اشارہ کیا۔ وہ گول کرنے کے بعد اپنی خوشی شائقین کے ساتھ بانٹنے چلے گئے۔ 

X وہ لمحہ جس نے بارسلونا کی شکست کا لکھی  ۔اس تصویر میں ریئل کے جونیئرکو بارسا کے گول کیپر مارک اینڈر اور جیرارڈ پی کے کو چکمہ دیتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔  
6/ 8

وہ لمحہ جس نے بارسلونا کی شکست کا لکھی  ۔اس تصویر میں ریئل کے جونیئرکو بارسا کے گول کیپر مارک اینڈر اور جیرارڈ پی کے کو چکمہ دیتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔  

X بارسلونا کے کپتان لیونل میسی کھیل کے دوران میدان پر گر گئے جنہیں دیگر ایک ساتھی نے ہاتھ دے کر اٹھایا۔ 
7/ 8

بارسلونا کے کپتان لیونل میسی کھیل کے دوران میدان پر گر گئے جنہیں دیگر ایک ساتھی نے ہاتھ دے کر اٹھایا۔ 

X ریئل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس ، بارسلونا کے کپتان لیونل میسی کو روکتے ہوئے دیکھے جاسکتےہیں۔ 
8/ 8

ریئل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس ، بارسلونا کے کپتان لیونل میسی کو روکتے ہوئے دیکھے جاسکتےہیں۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK