• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونےوالے تیسرے یکروزہ مقابلے کی تصاویر

Updated: Feb 11, 2020, 10:51 PM IST | Abdul Kareem

ہندوستانی ٹیم کو منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ۵؍ وکٹ سے شکست کا سامنا کرناپڑا  اور اس نے یکروزہ سیریز بھی صفر۔۳؍ سے گنوا دی۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے ٹی ۲۰؍ سیریز میں نیوزی لینڈ کو صفر۔۵؍سے شکست دی تھی۔ وراٹ کوہلی نے یکروزہ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی کہا تھا کہ یہ ون ڈے مقابلے غیر اہم ہیں کیونکہ امسال ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کھیلا جانے والا ہے اور ٹیم اس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔  ٹی ۲۰؍ اور ون ڈے کے بعد ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ۲؍میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جوکہ اگلے ہفتے سے شروع ہو گی۔ ٹیم انڈیا کیلئے ٹیسٹ سیریز بہت اہم ہے کیونکہ ٹیسٹ چمپئن شپ میں ہندوستان ٹاپ پوزیشن پر ہے اور وراٹ کی ٹیم اس میں کامیابی حاصل کرنا چاہے گی۔ منگل کوہونے والے تیسرے یکروزہ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے اچھی کوشش کی لیکن حریف ٹیم کے کھلاڑی اس پر بھاری پڑے۔تمام تصاویر:پی ٹی آئی 

X ٹیم انڈیا کے گیندباز شاردل ٹھاکر گیند پر چوکا لگنے پر مایوسی کو مٹاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ شاردل ٹھاکر ٹیم انڈیا کے اہم گیندباز ہیں لیکن وہ تیسرے یکروزہ میں ناکام رہے ۔ 
1/ 8

ٹیم انڈیا کے گیندباز شاردل ٹھاکر گیند پر چوکا لگنے پر مایوسی کو مٹاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ شاردل ٹھاکر ٹیم انڈیا کے اہم گیندباز ہیں لیکن وہ تیسرے یکروزہ میں ناکام رہے ۔ 

X نیوزی لینڈ کے بلے باز ہینری نکولس آؤٹ ہونے کے بعد اپنی خفت مٹاتے ہوئے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے اچھی بلے بازی کی اور ۸۰؍رن بناکر مین آف دی میچ رہے۔
2/ 8

نیوزی لینڈ کے بلے باز ہینری نکولس آؤٹ ہونے کے بعد اپنی خفت مٹاتے ہوئے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے اچھی بلے بازی کی اور ۸۰؍رن بناکر مین آف دی میچ رہے۔

X کولین ڈی گرینڈ ہوم (بائیں ) اور ٹام لاتھم اپنی ٹیم نیوزی لینڈ کیلئے اچھی شراکت کرنے پر ایک دوسرے  کو مبارکباد دیتے ہوئے۔گرینڈ ہوم نے ناٹ آؤٹ ۵۸؍اور لاتھم نے ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن بنائے۔ 
3/ 8

کولین ڈی گرینڈ ہوم (بائیں ) اور ٹام لاتھم اپنی ٹیم نیوزی لینڈ کیلئے اچھی شراکت کرنے پر ایک دوسرے  کو مبارکباد دیتے ہوئے۔گرینڈ ہوم نے ناٹ آؤٹ ۵۸؍اور لاتھم نے ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن بنائے۔ 

X ٹیم انڈیا کے اوپنر مینک اگروال کی گلیاں ہوا میں اچھلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔انہیں جیمیسن نے بولڈ کیا اوراگروال ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔
4/ 8

ٹیم انڈیا کے اوپنر مینک اگروال کی گلیاں ہوا میں اچھلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔انہیں جیمیسن نے بولڈ کیا اوراگروال ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

X تیسرے یکروزہ میں سنچری بنانے والے کے ایل راہل کو ایک بہترین شاٹ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔وہ مڈل آرڈر میں ۱۱۲؍رن بناکر پو یلین لوٹ گئے ۔ 
5/ 8

تیسرے یکروزہ میں سنچری بنانے والے کے ایل راہل کو ایک بہترین شاٹ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔وہ مڈل آرڈر میں ۱۱۲؍رن بناکر پو یلین لوٹ گئے ۔ 

X تیز گیندباز جسپریت بمراہ امپائر سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کرتے ہوئے۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جسپریت بمراہ کو ون ڈے سیریز میں ایک بھی وکٹ نہیں ملا۔ انہو ںنے ۱۰؍اوور میں ۵۰؍ رن دئیے۔ 
6/ 8

تیز گیندباز جسپریت بمراہ امپائر سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کرتے ہوئے۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جسپریت بمراہ کو ون ڈے سیریز میں ایک بھی وکٹ نہیں ملا۔ انہو ںنے ۱۰؍اوور میں ۵۰؍ رن دئیے۔ 

X نوجوان بلے باز پرتھوی شا ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان پھنس گئے۔پرتھوی شا نے ٹیم انڈیا کیلئے ۴۲؍گیندوں پر ۴۰؍ رن بنائے اور گرینڈ ہوم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ 
7/ 8

نوجوان بلے باز پرتھوی شا ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان پھنس گئے۔پرتھوی شا نے ٹیم انڈیا کیلئے ۴۲؍گیندوں پر ۴۰؍ رن بنائے اور گرینڈ ہوم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ 

X ٹیم انڈیا کے کپتان  وراٹ کوہلی فیلڈنگ کرتے ہوئے کریز پر بیٹھ گئے۔وراٹ کوہلی  نے ون ڈے سیریز میں مایوس کیا ۔تیسرے یکروزہ میچ میں وہ ۹؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ 
8/ 8

ٹیم انڈیا کے کپتان  وراٹ کوہلی فیلڈنگ کرتے ہوئے کریز پر بیٹھ گئے۔وراٹ کوہلی  نے ون ڈے سیریز میں مایوس کیا ۔تیسرے یکروزہ میچ میں وہ ۹؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK