• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی کپ میں ہندوستا ن اور پاکستان کا مقابلہ

Updated: Oct 14, 2023, 6:00 PM IST | Abdul Kareem

روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم روایتی حریف پاکستان کے خلاف مسلسل ۸؍ویں ورلڈ کپ میچ کیلئے میدان پر اتری تھی۔ احمد آباد میں کرکٹ کے شائقین احمد آباد کے ہوٹلوں، ریستوراں اور گیسٹ ہاؤسیز میں زبردست میچ دیکھنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ ہندوستان اور پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ میں اب تک ۷؍ بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ پاکستان کو۱۹۹۲ء، ۱۹۹۶ء،۱۹۹۹ء، ۲۰۰۳ء ،۲۰۱۱ء، ۲۰۱۵ء اور۲۰۱۹ء میں  ہندوستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تصاویر:پی ٹی آئی 

X سچن تینڈولکر ہندوستان اور پاکستان کے میچ سے قبل ٹرافی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں لاتے ہوئے۔
1/ 10

سچن تینڈولکر ہندوستان اور پاکستان کے میچ سے قبل ٹرافی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں لاتے ہوئے۔

X ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کچھ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
2/ 10

ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کچھ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

X قومی ترانہ پڑھنے کے بعد پاکستانی بلےباز ڈریسنگ روم کی طرف دوڑ رہے ہیں، ان کے ساتھ ہی بچے بھی نظر آرہے ہیں۔
3/ 10

قومی ترانہ پڑھنے کے بعد پاکستانی بلےباز ڈریسنگ روم کی طرف دوڑ رہے ہیں، ان کے ساتھ ہی بچے بھی نظر آرہے ہیں۔

X گلوکار سکھویندر سنگھ نے میچ سے قبل ہونے والی میوزیکل تقریب میں سماں باندھ دیا تھا۔ وہ اپنا پرفارم کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
4/ 10

گلوکار سکھویندر سنگھ نے میچ سے قبل ہونے والی میوزیکل تقریب میں سماں باندھ دیا تھا۔ وہ اپنا پرفارم کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

X ہندوستان اور پاکستان کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران دونوں ممالک کے شائقین کو بہت ہی جوش میں دیکھا جاسکتاہے۔
5/ 10

ہندوستان اور پاکستان کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران دونوں ممالک کے شائقین کو بہت ہی جوش میں دیکھا جاسکتاہے۔

X میچ کے دوران ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی نے پاکستانی بلےباز کے شاٹ کو روکنے کی پوری کوشش کی۔
6/ 10

میچ کے دوران ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی نے پاکستانی بلےباز کے شاٹ کو روکنے کی پوری کوشش کی۔

X احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم کے باہر کرکٹ شائقین کی بھیڑ کو دیکھا جاسکتاہے جو عالمی کپ کی ٹرافی کے ماڈل کے سامنے تصویر بنوا رہے ہیں۔
7/ 10

احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم کے باہر کرکٹ شائقین کی بھیڑ کو دیکھا جاسکتاہے جو عالمی کپ کی ٹرافی کے ماڈل کے سامنے تصویر بنوا رہے ہیں۔

X ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے دوران سیکوریٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا۔اس دوران پولیس اہلکار میدان ہی میں کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں۔
8/ 10

ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے دوران سیکوریٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا۔اس دوران پولیس اہلکار میدان ہی میں کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں۔

X کرکٹ شائقین کے جوش کو دیکھ کر ہی سمجھ آرہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ کتنا اہم ہوتا ہے اور اسے پوری دنیا کے شائقین پسند کرتے ہیں۔
9/ 10

کرکٹ شائقین کے جوش کو دیکھ کر ہی سمجھ آرہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ کتنا اہم ہوتا ہے اور اسے پوری دنیا کے شائقین پسند کرتے ہیں۔

X بالی ووڈ کے نوجوان گلوکار اریجیت سنگھ نے ہندوستان اور پاکستان کے میچ سے قبل میدان میں موجود شائقین کی تفریح کی۔  
10/ 10

بالی ووڈ کے نوجوان گلوکار اریجیت سنگھ نے ہندوستان اور پاکستان کے میچ سے قبل میدان میں موجود شائقین کی تفریح کی۔  

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK