• Wed, 04 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تیاری

Updated: Feb 28, 2020, 10:46 PM IST | Abdul Kareem

 کرائسٹ چرچ ( ایجنسی): نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد سنیچر  سے شروع ہونےوالے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم آخری میچ جیت کر  سیریز برابر کرنے کے مقصد کے ساتھ اترے گی۔ حالانکہ یہ میچ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ۴؍بجے شروع ہوگیا ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے جانےوالے پہلے میچ میں۱۰؍وکٹ کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت والی دنیا کی نمبر وَن ٹیسٹ ٹیم نے صرف سوا ۳؍ دن کے کھیل میں کیوی ٹیم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے تھے۔ہندوستانی ٹیم نے اگرچہ نیوزی لینڈ کے دورے کا آغاز۵؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کو ریکارڈ صفر۔۵؍سے جیت کر کیا تھا، اس کے بعد ہونے والی ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز میں اسے  صفر۔۳؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ون ڈے میں شکست کے بعد۲؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھی ہندوستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور اسے میزبان ٹیم کے ہاتھوں بڑی ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستانی ٹیم نے کرائسٹ چرچ کے میدان پر پریکٹس کی ۔ تمام تصاویر: بی سی سی آئی ٹویٹر  

X ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی میدان پر بلے بازی کی مشق کررہے ہیں۔ گزشتہ ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی مایوس کن تھی جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سا منا کرنا پڑا تھا۔ 
1/ 8

ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی میدان پر بلے بازی کی مشق کررہے ہیں۔ گزشتہ ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی مایوس کن تھی جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سا منا کرنا پڑا تھا۔ 

X ٹیم کے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کی تھی اور کرائسٹ چرچ میں ان کے کھیلنے کے تعلق سے سسپنس ہے۔ جمعہ کو انہوں نے میدان پر پریکٹس کی ۔
2/ 8

ٹیم کے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کی تھی اور کرائسٹ چرچ میں ان کے کھیلنے کے تعلق سے سسپنس ہے۔ جمعہ کو انہوں نے میدان پر پریکٹس کی ۔

X چتیشور پجارا سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہت امیدیں تھیں لیکن وہ اس پر کھرے نہیں اترے اور ویلنگٹن میں مڈل آرڈر میں ٹیم کو سنبھال نہیں پائے۔ کرائسٹ چرچ میں ان سے اچھے کھیل کی امید ہوگی۔ 
3/ 8

چتیشور پجارا سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہت امیدیں تھیں لیکن وہ اس پر کھرے نہیں اترے اور ویلنگٹن میں مڈل آرڈر میں ٹیم کو سنبھال نہیں پائے۔ کرائسٹ چرچ میں ان سے اچھے کھیل کی امید ہوگی۔ 

X ٹیم انڈیا کے نائب کپتان اجنکیارہانے میدان پر پُرسکون بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ اگلے میچ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ان سے بھی بہترکھیل کی امید کی جارہی ہے۔
4/ 8

ٹیم انڈیا کے نائب کپتان اجنکیارہانے میدان پر پُرسکون بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ اگلے میچ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ان سے بھی بہترکھیل کی امید کی جارہی ہے۔

X ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ ویلنگٹن میں انہیں انتظامیہ نے موقع نہیں دیا تھا۔
5/ 8

ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ ویلنگٹن میں انہیں انتظامیہ نے موقع نہیں دیا تھا۔

X ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ اور امیش یادو  پریکٹس کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ دونوں گیندبازبھی پچھلے میچ میں ناکام ثابت ہوئے تھے جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔
6/ 8

ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ اور امیش یادو  پریکٹس کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ دونوں گیندبازبھی پچھلے میچ میں ناکام ثابت ہوئے تھے جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔

X ٹیم انڈیا کے نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کو بلے بازی کی مشق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ۔ ٹیم انتظامیہ انہیں مسلسل موقع دے رہا ہے لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔ 
7/ 8

ٹیم انڈیا کے نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کو بلے بازی کی مشق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ۔ ٹیم انتظامیہ انہیں مسلسل موقع دے رہا ہے لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔ 

X ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی پریکٹس سے وقفہ لے کر کچھ وقت آرام کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ وہ بلے کی دھار دیکھ رہے ہیں جو اب تک ناکام رہاہے۔ 
8/ 8

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی پریکٹس سے وقفہ لے کر کچھ وقت آرام کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ وہ بلے کی دھار دیکھ رہے ہیں جو اب تک ناکام رہاہے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK