تیز گیندباز مناف پٹیل (۱۹؍ رن پر ۴؍ وکٹ) کی شاندار بولنگ کے بعد آل راؤنڈر عرفان پٹھان (ناٹ آؤٹ ۵۷؍ رن) اور محمد کیف (۴۶؍رن) کی شاندار اننگز کے دم پر انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا لیجنڈز کو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے تیسرے میچ میں آسانی سے ۵؍ وکٹ سے ہرا دیا۔ اسی میچ کی تصویریں جھلکیاں ۔ تمام تصاویر : روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا ٹویٹر
سچن تینڈولکر جلد آؤٹ ہوکرپویلین کی طرف لوٹتے ہوئے۔ وہ انڈیا لیجنڈز کے کپتان ہیں۔
انڈیا لیجنڈز کے کھلاڑی کو رن آؤٹ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
سری لنکا کے مایہ ناز گیندباز چمندا واس کو دوبارہ ایکشن میں دیکھا جاسکتاہے جو سری لنکا لیجنڈز کے کھلاڑی ہیں۔
سری لنکا لیجنڈز کے کھلاڑی کو رن آؤٹ کرنے کیلئے گیند پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
محمد کیف اور عرفان پٹھان کو سری لنکا لیجنڈ ز کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد خوش دیکھا جاسکتاہے۔
محمد کیف اپنی فیلڈنگ کیلئے بہت مشہور تھے اور اسی کا نمونہ انہوں نے ایک شاندار کیچ لے کر دیا۔
ممبئی کے تیز گیندباز ظہیر خان ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں دوبارہ ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔
عرفان پٹھان کی بدولت انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا کی ٹیم کو شکست دے دی۔
سچن تینڈولکر اور سری لنکا لیجنڈز کے کپتان تلک رتنے دلشان ٹاس کیلئے امپائر کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔