• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جب سچن کو لاریس بیسٹ اسپورٹنگ مومنٹ ایوارڈس سے نوازا گیا

Updated: Feb 18, 2020, 10:31 PM IST | Abdul Kareem

مایہ نازبلے باز اورماسٹر بلاسٹر کے نام سے مشہور سچن تینڈولکر کو کھیل کی دنیا کے ممتاز لاریس اسپورٹس مومنٹ  ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ہندوستان نے۲۰۱۱ء  آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کرخطاب  اپنے نام کیا تھا جس کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے سچن کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر پورے اسٹیڈیم کا چکر لگایا تھا۔ اس لمحے کرکٹ شائقین کے دل و دماغ پر ہمیشہ کیلئے  یہ منظرنقش ہوگیا تھا۔ اس لمحے کو گزشتہ ۲۰؍ برسوں  کے دوران بہترین کھیل لمحہ تسلیم کیا گیا جس کے لئے سچن کو پیر کو جرمنی کے برلن شہر میں منعقدہ ایک تقریب میں لاریس اسپورٹس مومنٹ  ایوارڈ (۲۰۰۰ء تا ۲۰۲۰ء) سے نوازا گیا۔ یہ لمحہ کرکٹ شائقین کیلئےناقابل فراموش ہو گیا۔سچن کو یہ اعزاز کرکٹ شائقین کے ووٹوں کی بنیاد پر ملا ہے۔ کھیل سے محبت کرنے والوں کو۲۰۰۰ء سے ۲۰۲۰ء کے درمیان کھیل کی دنیا کے ایسے `بہترین لمحے کو منتخب کیا  تھا جب کھیل کے سبب لوگ `انتہائی غیر معمولی طور پرمتحد ہوئے ہوں۔کرکٹ شائقین نے سچن کو فاتح بنانے کے لئے ان کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ دئیے۔  تمام تصاویر:پی ٹی آئی اور ٹویٹر 

X لاریس ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مایہ ناز بلے باز سچن تینڈولکر بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ ۲۰۱۱ء کے ورلڈ کپ کے بہترین لمحے کیلئے انہیں یہ ایوارڈ ملا۔
1/ 6

لاریس ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مایہ ناز بلے باز سچن تینڈولکر بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ ۲۰۱۱ء کے ورلڈ کپ کے بہترین لمحے کیلئے انہیں یہ ایوارڈ ملا۔

X ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیووا سے ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 
2/ 6

ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیووا سے ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

X جرمنی کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی  بورس بیکر کو بھی اسٹیج پر دیکھاجاسکتاہے جنہوں نے سچن تینڈولکر کی تعریف کی۔
3/ 6

جرمنی کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی  بورس بیکر کو بھی اسٹیج پر دیکھاجاسکتاہے جنہوں نے سچن تینڈولکر کی تعریف کی۔

X ایوارڈ حاصل کرنے کے بعدسچن تینڈولکر سبھی شکریہ اداکرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی اسٹیج پر  اسٹیو وا اور ٹینس اسٹار بورس بیکر بھی نظر آرہے ہیں۔
4/ 6

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعدسچن تینڈولکر سبھی شکریہ اداکرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی اسٹیج پر  اسٹیو وا اور ٹینس اسٹار بورس بیکر بھی نظر آرہے ہیں۔

X سچن تینڈولکر ایوارڈتقریب میں شامل ہونے سے قبل میڈیا فوٹوگرافر کو تصویر بنانے کا موقع فراہم کرتے ہوئے۔ 
5/ 6

سچن تینڈولکر ایوارڈتقریب میں شامل ہونے سے قبل میڈیا فوٹوگرافر کو تصویر بنانے کا موقع فراہم کرتے ہوئے۔ 

X بھارتن رتن سچن تینڈولکر جرمنی کے شہر برلن میں ایک تاریخی یادگار کے قریب تصویر بنواتے ہوئے۔ 
6/ 6

بھارتن رتن سچن تینڈولکر جرمنی کے شہر برلن میں ایک تاریخی یادگار کے قریب تصویر بنواتے ہوئے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK