مایہ نازبلے باز اورماسٹر بلاسٹر کے نام سے مشہور سچن تینڈولکر کو کھیل کی دنیا کے ممتاز لاریس اسپورٹس مومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ہندوستان نے۲۰۱۱ء آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کرخطاب اپنے نام کیا تھا جس کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے سچن کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر پورے اسٹیڈیم کا چکر لگایا تھا۔ اس لمحے کرکٹ شائقین کے دل و دماغ پر ہمیشہ کیلئے یہ منظرنقش ہوگیا تھا۔ اس لمحے کو گزشتہ ۲۰؍ برسوں کے دوران بہترین کھیل لمحہ تسلیم کیا گیا جس کے لئے سچن کو پیر کو جرمنی کے برلن شہر میں منعقدہ ایک تقریب میں لاریس اسپورٹس مومنٹ ایوارڈ (۲۰۰۰ء تا ۲۰۲۰ء) سے نوازا گیا۔ یہ لمحہ کرکٹ شائقین کیلئےناقابل فراموش ہو گیا۔سچن کو یہ اعزاز کرکٹ شائقین کے ووٹوں کی بنیاد پر ملا ہے۔ کھیل سے محبت کرنے والوں کو۲۰۰۰ء سے ۲۰۲۰ء کے درمیان کھیل کی دنیا کے ایسے `بہترین لمحے کو منتخب کیا تھا جب کھیل کے سبب لوگ `انتہائی غیر معمولی طور پرمتحد ہوئے ہوں۔کرکٹ شائقین نے سچن کو فاتح بنانے کے لئے ان کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ دئیے۔ تمام تصاویر:پی ٹی آئی اور ٹویٹر