ہندوستان کو آسٹریلیا کے دونوں اوپنرس کو آغاز میں موقع دینے کی بھاری قیمت چکانی پڑی اور اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اس کا آئی سی سی خواتین ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کا چمپئن بننے کا خواب ٹوٹ گیا۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو ۸۵؍رن سےہراکر۵؍ویں بارعالمی خطاب جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم پہلی بار عالمی کپ کے فائنل میں کھیل رہی تھی اور اس کا پہلی بار عالمی چمپئن بننے کا خواب ٹوٹ گیا۔ آسٹریلیا نے ۵؍ویں بار عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ اس نے۲۰۲۰ء سے پہلے ۲۰۱۰ء ، ۲۰۱۲ء، ۲۰۱۴ء اور۲۰۱۸ء میں بھی یہ خطاب جیتا تھا۔ تمام تصاویر:پی ٹی آئی اور ٹویٹر
ٹیم انڈیا کی کھلاڑی راجیشوری گائیکواڑ کوشکست کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے اور ان کے چہرے پر مایوسی نظر آرہی ہے۔
ہندوستان کا آخری وکٹ لینے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم کی کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دینے میں مصروف ہوگئیں۔
ہندوستان کی خاتون کھلاڑیوں کو تقسیم انعامات کے وقت دیکھا جاسکتا ہے اور ان کی مایوسی کا اندازہ بھی ان کی نم آنکھوں سے لگایا جاسکتاہے۔
آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی ٹیم انڈیا کپتان ہرمنپریت کور کا کیچ لیتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں اور اس کیلئے وہ پُرعزم نظر آرہی ہیں۔
ہندوستان کی گیندبازوں کو پریشان کرنے والی اور میچ میں نصف سنچری بنانے والی آسٹریلوی بلے بازی بیت مونی ۔
مشیل اسٹارک کی اہلیہ اور آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ایان ہیلی کی بیٹی ایلیسا ہیلی نے ہندوستان کے خلاف نصف سنچری بنائی اورپلیئر آف دی میچ رہیں۔
آسٹریلیا کی ٹینس لیجنڈ بلی جین کو ہندوستان کی ٹیم کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے ۔ بلی جین ہندوستانی ٹیم کو شکست پر دلاسہ دینے کیلئے میدان پر آئی تھیں۔
۱۶؍سالہ شیفالی ورما سے اس میچ میں بہت امیدیں تھیں لیکن وہ بھی جلدہی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئیں۔ ان کے جلد آؤٹ ہونے کا ردعمل ان کے چہرے پر عیاں ہے۔
ہندوستان کی کپتان ہرمنپریت کور میچ ہارنے کے بعد مایوسی کی حالت میں دیکھا جاسکتاہے اور ان کے پیچھے ہی ہندوستانی شائقین نظر آرہے ہیں۔