Inquilab Logo

اے ٹی سی؛ پُرکشش تنخواہ والا فضائی کریئر

Updated: May 19, 2023, 5:10 PM IST | Mumbai

ٹریفک پولیس راستوں پر ٹریفک کنٹرول کرتا ہےجبکہ فضا میں طیاروں کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری اے ٹی سی(ایئر ٹریفک کنٹرولر) ہوتی ہے۔ اے ٹی سی، ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران پائلٹ کی رہنمائی کرتا ہے۔

An ATC has to monitor aircraft traffic
ایک اے ٹی سی کو طیاروں کے ٹریفک پر نظر رکھنا ہوتا ہے

ٹریفک پولیس راستوں پر ٹریفک کنٹرول کرتا ہےجبکہ فضا میں طیاروں کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری اے ٹی سی(ایئر ٹریفک کنٹرولر) ہوتی ہے۔ اے ٹی سی، ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران پائلٹ کی رہنمائی کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، جب طیارہ فضا میں ہوتا ہے تو اے ٹی سی پائلٹ کے مسلسل رابطہ میں رہتا ہے تاکہ اسے کسی ناگہانی کی اطلاع دے سکے۔ 
ایئرٹریفک کنٹرولر کا مستقبل
 جب تک انسان ہوائی سفر کرتا رہے گا اس شعبے میں اے ٹی سی کی ضرورت پڑتی رہے گی، اور کمپنیاں اچھے کنٹرولر کی تلاش میں رہتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اے ٹی سی کو پرکشش تنخواہ ملتی ہے لیکن اس کے ڈیوٹی کے اوقات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
ایئرٹریفک کنٹرولر کیسے بنیں؟
ایئرٹریفک کنٹرولر بننے کیلئے امیدوار کا بارہویں سائنس میں کم از کم ۵۰؍ فیصد مارکس سے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
l اس کے بعد اسے الیکٹرانکس، الیکٹریکل، ٹیلی کمیونکیشن یا ریڈیو انجینئرنگ میں بی ای (بیچلرآف انجینئرنگ ) کرنا ہوگا۔ 
فزکس اور ریاضی میں بی ایس سی کرنے والے طلبہ مذکورہ شعبوں میں ایم ٹیک کرکے بھی ایئرٹریفک کنٹرولر بن سکتے ہیں۔ 
lاس شعبے میں کریئر بنانے کیلئے انگریزی زبان پر عبور ہونا ضروری ہے۔ 
واضح رہے کہ ہندوستان میں انجینئرنگ میں داخلہ لینے کیلئے جے ای ای کا امتحان دینا ہوتا ہے اس کے بعد بی ای کی ڈگری تفویض کی جاتی ہے۔اس کے بعد،
امیدوار کا ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے منعقد کیا جانے والا سالانہ انٹرنس امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
lاہلیتی امتحان میں طلبہ کی معلومات، منطق اور انگریزی زبان، اپٹی ٹیوڈ، جنرل نالج، ریاضی اور فزکس کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔
امیدوار کی عمر کی اوپری حد ۲۷؍ سال ہے، یعنی اس دوران آپ کو مذکورہ کورسیز میں سے کوئی ایک اور اے اے آئی اے ٹی سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ 
کامیاب امیدوار کی آواز کی جانچ کی جاتی ہے کہ وہ کتنے صاف لب و لہجے میں انگریزی بولتا ہے۔ یہ ایک مشکل مرحلہ ہے۔ 
lپھرامیدوار کا انٹرویو لیا جاتا ہے اور میڈیکل چیک اَپ کیا جاتا ہے۔ 
lان تمام مراحل کے بعد امیدوار کو ٹریننگ کیلئے مدعو کیا جاتا ہے۔
اے ٹی سی کی ٹریننگ الہ آباد، حیدرآباد اور گوندیا شہروں میں ہوتی ہے جہاں اسے اس شعبے کی پوری معلومات دی جاتی ہے۔ 
lپھر امیدوار کو جونیئر ایگزیکٹیو کے طور پر بھرتی کیا جاتا ہے۔ 
lملازمت کیلئے وقتاً فوقتاً اے اے آئی کی ویب سائٹ کا جائزہ لیتےرہنا چاہئے۔
تنخواہ: اے ٹی سی کی ابتدائی تنخواہ کم از کم ۳۵؍ ہزار روپے ماہانہ جبکہ زیادہ سے زیادہ ۵؍ لاکھ روپے ماہانہ بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK