• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گاڑیوں کے فرش پر کارپٹ لگایا جاتا ہے، کیوں؟

Updated: July 26, 2024, 5:23 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

گاڑیوں میں اکثر سفر کرنے کا اتفاق ہوا ہوگا ۔ چاہے کار ہو یا ٹیکسی آپ نے غور کیا ہوگا کہ اس کے فرش پرکارپٹ یا میٹ بچھا ہوتا ہے۔

A carpet or mat on the floor of the car reduces the intensity of various sounds. Photo: INN
گاڑی کے فرش پر موجودکارپٹ یا میٹ مختلف آوازوں کی شدت کم کرتا ہے۔ تصویر : آئی این این

گاڑیوں میں اکثر سفر کرنے کا اتفاق ہوا ہوگا ۔ چاہے کار ہو یا ٹیکسی آپ نے غور کیا ہوگا کہ اس کے فرش پرکارپٹ یا میٹ بچھا ہوتا ہے۔ حالانکہ گاڑیوں کے کارپٹ کی صفائی بہت مشکل کام ہے جبکہ کھانا، پانی، مٹی، گرد اور ہر قسم کا کچرا بھی اس کے اندر جمع ہوتا رہتا ہے۔تو سوال یہ ہے کہ آخر گاڑی کے فرش کو ایک اضافی تہہ کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ اور اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کارپٹ یا میٹ کیوں بچھائے جاتے ہیں؟ اس کو یونہی کیوں نہیں چھوڑا جاسکتا ہے؟
وجہ خوبصورت بنانا نہیں،آواز کی شدت کم کرنا ہے
کارپٹ لگانے کا مقصد گاڑی کو خوبصورت بنانا نہیں بلکہ اس کی وجہ آواز کی شدت کو کم کرنا ہے۔ گاڑی جب چل رہی ہوتی ہے تو اس کے نچلے حصے سے ہر طرح کی آوازیں خارج ہوتی ہیں تو یہ کارپٹ ان آوازوں کو جذب کرلیتا ہے اور لگ بھگ ۴۰؍ فیصد آوازوں کو کیبن تک پہنچنے ہی نہیں دیتا۔ گاڑیوں کے کیبن میں شور کو کم کرنے کیلئے مختلف طریقوںکا استعمال کیا جاتا ہے مگر کارپٹنگ ایک سستا طریقہ ہے۔
دوسری وجہ حرارت برقرار رکھنا
کارپٹ کے استعمال کی ایک اور وجہ حرارت کو برقرار رکھنا ہے۔ گاڑی کے دھاتی فرش میں حرارت کے کم ہونے کے بجائے کارپٹ انسولیشن کا کام کرتے ہوئے اور سرد موسم میں ہیٹر چلانے پر گاڑی کو گرم رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ کارپٹ پر گرنے والا سیال فرش تک نہیں پہنچتا جس سے زنگ یا دیگر نقصان کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور اس طرح گاڑی زیادہ عرصے تک اچھی حالت میں رہتی ہے اور مسافر کو معیوب بھی نہیں لگتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK