میں نے بارہویں کا امتحان دیا ہے،میں پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔ مجھے فزکس اور میتھمٹکس میں دلچسپی ہے۔
EPAPER
Updated: February 15, 2025, 6:51 PM IST | Mumbai
میں نے بارہویں کا امتحان دیا ہے،میں پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔ مجھے فزکس اور میتھمٹکس میں دلچسپی ہے۔
سوال: میں نے بارہویں کا امتحان دیا ہے، میں پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔ مجھے فزکس اور میتھمٹکس میں دلچسپی ہے۔ لیکن میں نے جے ای ای نہیں دیا ہے۔ آگے کیا کروں آپ سے رہنمائی کی گزارش ہے۔ پائلٹ بننےکیلئے کوئی انٹرنس امتحان دینا ہوتا ہے کیا؟ پائلٹ کیلئے اچھا کالج کون سا ہے؟ ٹاپ رینکنگ ادارے کا نام بتائیے۔
جواب: کمرشیل پائلٹ ٹریننگ کورس کیلئے ہندوستان کا سب سے قدیم اور نامور ادارہ ’’ اندرا گاندھی راشٹریہ اُڑان اکاڈمی ‘‘، رائے بریلی یوپی ہے۔ اس کا نظم گورنمنٹ آف انڈیا کی منسٹری آف سول ایوی ایشن کی گورننگ کائونسل کے ذمہ ہے۔ بارہویں کامیاب انگریزی مضمون کے ساتھ، کم از کم۵۵؍ فی صد مارکس ایگری گیٹ فزکس اور میتھس میں، داخلے کے وقت عمر ۱۷؍سال ہونا ضروری ہے۔ اس ادارے میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ضروری ہے، جو یہ ادارہ منعقد کرتا ہے، اس کے علاوہ کئی نجی فلائنگ کلبس یہ پائلٹ ٹریننگ پروگرام منعقد کرتے ہیں جن میں داخلے کیلئے بارہویں سائنس فزکس ، کیمسٹری اور میتھس (پی سی ایم) سے کامیابی ضروری ہے، اس کے علاوہ کئی یونیورسٹیز بی ایس سی ایویشن کی ڈگری منعقد کرتی ہے جو ایک پائلٹ ٹریننگ پروگرام ہی ہے۔ اس پروگرام کی فیس ۲۵؍ سے ۳۵؍ لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔