• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایتھیکل ہیکر بارہویں بعد بھی بآسانی بنا جاسکتا ہے

Updated: July 19, 2024, 5:14 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ایتھیکل ہیکر سافٹ ویئر، ویب سرور، ڈیٹا بیس سرور وغیرہ میں سیکوریٹی کی خامیوں کو تلاش کرکے اسے دور کرتا ہے۔ ایتھیکل ہیکر ڈیٹا کو محفوظ رکھتا ہے اور اس کے غلط استعمال سے روکتا ہے۔

The ethical hacker prevents theft and misuse of company data. Photo: INN
ایتھیکل ہیکر کمپنی کے ڈیٹا کو چوری ہونے اور اس کے غلط استعمال کو روکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

ایتھیکل ہیکر سافٹ ویئر، ویب سرور، ڈیٹا بیس سرور وغیرہ میں سیکوریٹی کی خامیوں کو تلاش کرکے اسے دور کرتا ہے۔ایتھیکل ہیکر ڈیٹا کو محفوظ رکھتا ہے اور اس کے غلط استعمال سے روکتا ہے۔ ایتھیکل ہیکر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی ایسی معلومات جو کسی تنظیم یا اس کے کلائنٹس کی ساکھ یا مالیات کو نقصان پہنچا سکتی ہو ، غلط ہاتھوں میں نہ جائے۔
ایتھیکل ہیکر کا مستقبل
 ایتھیکل ہیکنگ ایک جائز اور قانونی پیشہ ہے۔کئی بار ایسی ویب سائٹ جس پر مسلسل عوامی ٹریفک ہوتی ہے اور صارفین کا ڈیٹا بھی ہیک ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ ایسے معاملات میں تنظیمیں ایک ایتھیکل ہیکر کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیٹا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور ہر کمپنی اپنے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے فکر مند رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ ایتھیکل ہیکر کی خدمات حاصل کرتی ہے۔ ایسے میں یہ کہنا درست ہوگا کہ تکنیکی شعبوں میں ایتھیکل ہیکنگ کا مستقبل روشن ہے۔
ایتھیکل ہیکر کیسے بنیں؟
امید وار کا بارہویں سائنس سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بیچلر کورسیز میں بی ٹیک آئی ٹی اینڈ سائبر سیکوریٹی ،بی ایس سی اِن نیٹ ورکنگ اینڈ سیکوریٹی،بی ٹیک اِن سائبر سیکوریٹی اینڈ فورانسیک ، بی ایس سی اِن کمپیوٹر سائنس اور بی سی اے وغیرہ کئے جاسکتے ہیں۔
بارہویں بعد سرٹیفیکیشن کورسیز میں سرٹیفائیڈ ایتھیکل ہیکر(سی ای ایچ)،سی سی این اے اورسی پی ٹی ای وغیرہ کئے جاسکتے ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
پی ایس جی کالج آف ٹیکنالوجی، کوئمبٹور
جامعہ ہمدرد یونیورسٹی، نئی دہلیl انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس نیٹ ورک ٹیکنالوجی، پونے lجیٹ کنگ انفوٹرین لمیٹڈ،ممبئی
ایتھیکل ہیکر کی تنخواہ
ایتھیکل ہیکر کی سالانہ تنخواہ اوسطاً ۵؍ لاکھ سے ۸؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK