Inquilab Logo

قومی جانور ’شیر‘،قومی پرندہ ’مور‘، قومی پھول ’کنول‘،قومی پھل ’آم‘، قومی دریا ’گنگا‘ کیوں؟

Updated: January 20, 2023, 5:06 PM IST | Mumbai

کم و بیش ۱۷؍ نشانات، جن میں جاندار ، نباتات اور اشیاء سبھی شامل ہیں، پوری دنیا میں ہندوستان کی شناخت کو ظاہر کرتے ہیں، جانئے ان میں سے ۵؍ کے بارے میں

A tiger can run at a speed of 60 km per hour
شیر ۶۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے

قومی جانور شیر کیوں؟
 اسے جنگل کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔شیر ہمارا قومی جانور اس وجہ سے ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی جنگلی حیات کی دولت کو ظاہر کرتا ہے۔نیز اسے طاقت،چستی اور بے خوفی کی علامت بھی مانا جاتا ہے۔شیر کو عالمی سطح پر بھی اپنی ہمت اور بےخوفی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔شیر بہت اچھے تیراک بھی ہوتے ہیںمزید یہ کہ ان کی دھاڑنے کی آواز ۳؍ کلو میٹر دور تک سنائی دیتی ہے۔شیر کبھی بھی چیلنجوں سے نہیں گھبراتا بلکہ ہر وقت وہ ہر حالات کیلئے تیار رہتا ہے۔
قومی پرندہ مور کیوں؟
 مور کو ۱۹۶۳ء میں قومی پرندہ قرار دیا گیا تھا۔کیونکہ یہ مکمل طور پر ہندوستانی رسم و رواج اور ثقافت کا حصہ تھا۔مور فضل اور خوبصورتی کی علامت ہے۔اسے قومی پرندے کے طور پر منتخب کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس سے ملک کے ہر خاص و عام افراد واقف تھے۔ مزید یہ کہ کسی دوسرے ملک میں مور کو قومی پرندہ بھی نہیں تھا ۔اس لئے مور کو قومی پرندہ منتخب کیا گیا ۔ مور کے نر اور مادہ میں نر مور سب سے زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں۔ اس کا رقص بھی دل کو لبھانے والا ہوتا ہے۔
قومی پھول کنول کیوں؟
 کنول کو ہندوعقائد میں اہم مقام حاصل ہے۔ ہندوؤں کے نزدیک یہ دیوی لکشمی کا پھول ہے ۔ اس کے علاوہ یہ دولت،خوشحالی اور زرخیزی کی علامت بھی ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ گندے پانی میں اپنے لمبے ڈنٹھل کے ساتھ منفرد طور پر اگتا ہے۔ گندے پانی میں اگنے کے باوجود یہ نجاست اور گندگی سے دور رہتا ہے۔کنول کو اپنے منفرد ساخت اور رنگ کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔اسے پاکیزگی، کامیابی، لمبی زندگی اور اچھی قسمت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔
قومی پھل آم کیوں؟
 آم ہندوستان کا قومی پھل ہے۔اسے ’ فوڈ آف گوڈس‘ یعنی خداؤں کی خوراک بھی کہا جاتا ہے۔زمانہ قدیم ہی سے ہندوستان میں آم کی کاشت کی جاتی رہی ہے۔اس کی میٹھی خوشبو اور شاندار ذائقوں نے پوری دنیا کو مسحور کردیا ہے۔ آم کی پیداوار میں ہندوستان سرفہرست ہے۔ہندوستان کے قومی پھل کے طور یہ ملک کی شبیہ میں خوشحالی،کثرت اور دولت کی نمائندگی کرتا ہے۔اس کا ذکر کالی داس اور سکندر اعظم نے بھی کیا ہے۔ ہر سال ۲۲؍ جولائی کو’ نیشنل مینگو ڈے‘ منایا جاتا ہے۔
قومی دریا گنگا کیوں؟
 دریائے گنگا کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ۴؍ نومبر ۲۰۰۸ء کو ملک کا قومی دریا قرار دیا تھا۔’ گنگا ایکشن پلان‘(جی اے پی) کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے منموہن سنگھ نے اسے قومی دریا قرار دیا۔واضح رہے کہ گنگا ایکشن پلان راجیو گاندھی نے ۱۹۸۶ء میں شروع کیا تھا ۔اس کے علاوہ گنگا ندی کو ہندوستان میں بہت اہم مقام حاصل ہے۔مزید یہ کہ گنگا کو ہندوستان کامقدس ترین دریا بھی کہا جاتا ہے اور اسے پاکیزگی اور روحانیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK