چلنا صحت کیلئے مفید ہے اور ہماری ضرورت بھی۔کئی مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں سواری نہیں جا پاتی، وہاں آپ کو پیدل ہی چلنا پڑتا ہے یا نزدیکی مقام پر پہنچنے کیلئے پیدل چلنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
EPAPER
Updated: December 13, 2024, 4:03 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
چلنا صحت کیلئے مفید ہے اور ہماری ضرورت بھی۔کئی مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں سواری نہیں جا پاتی، وہاں آپ کو پیدل ہی چلنا پڑتا ہے یا نزدیکی مقام پر پہنچنے کیلئے پیدل چلنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
چلنا صحت کیلئے مفید ہے اور ہماری ضرورت بھی۔کئی مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں سواری نہیں جا پاتی، وہاں آپ کو پیدل ہی چلنا پڑتا ہے یا نزدیکی مقام پر پہنچنے کیلئے پیدل چلنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ایک دن میں بہت چلنا ہماری پریشانی کو بڑھا سکتا ہے اس لئے ماہرین ایک مخصوص تعداد متعین کرتے ہیں۔کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ چہل قدمی کے دوران آپ کے پاؤں درد نہیں کرتے یا درد کا احساس نہیں ہوتا جبکہ آپ اگر کسی ایک مقام پر دیر تک کھڑے ہوجائیں تو پاؤں میں درد کی شکایت ہوجاتی ہے۔ایسا کیوں ہوتا ہے؟
بنیادی وجہ
جب ہم کھڑے ہوتے ہیں تو ہماری پنڈلی کے پٹھے بہت دباؤ میں ہوتے ہیں کیونکہ جسم کا سارا وزن انہیں پر ہو تا ہے۔یہ عمل پاؤں کو تھکا دیتا ہے۔ اس کے برعکس جب ہم چل رہے ہوتے ہیںتو جسم کا وزن رانوں، کولہوں، کور، اور بازوؤں کے دیگر عضلات میں تقسیم ہوجاتا ہے جس سے درد کا احساس نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہمارے پاؤںکو بریک نہیں ملتا کیونکہ جب ہم کھڑے ہوتے ہیں تو پاؤں ایک سیکنڈ کیلئے بھی زمین سے دور نہیں ہوتا، لیکن جب ہم چلتے ہیں، تو پاؤں کو متبادل طور پر فوری بریک مل جاتا ہے۔
اس کا تعلق انسانی ذہن سے بھی ہے
سائنسی وجہ کے علاوہ اس کا تعلق ذہن سے بھی ہے۔ کھڑے ہونے کے دوران جب ارد گرد کے نظارے بدلتے رہتے ہیں تو چلنے کے برخلاف ہم ایک جگہ جمود کا شکار ہوتے ہیں، ہم بور ہو جاتے ہیں اور اپنے پاؤں میں درد اور تھکاوٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں جس سے درد کا احساس ہوتا ہے۔