Inquilab Logo

ڈجیٹل آرٹسٹ کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے

Updated: May 19, 2023, 4:25 PM IST | Mumbai

ایک ڈجیٹل آرٹسٹ کمپیوٹر یا آئی پیڈ کی مدد سےتصویریں بناتا ہے جو ایک تصویر کے طور پر، یا، ویڈیو گیم اور ویب سائٹ کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ مصوری کی جدید شکل ہے۔ اس شعبے میں تبدیلی مستقل ہے یعنی وقت کے ساتھ آرٹ تخلیق کرنے کا انداز بھی بدلتا ہے مگر آئندہ برسوں تک ڈجیٹل آرٹسٹ کی مانگ ہوگی۔ واضح ہو کہ مصور، گرافک ڈیزائنر، اینی میٹر اور گیم ڈیزائنر، سبھی کا شمار ڈجیٹل آرٹسٹ میں ہوتا ہے۔

Digital art is a modern style of painting
ڈجیٹل آرٹ مصوری کا جدید انداز ہے

ایک ڈجیٹل آرٹسٹ کمپیوٹر یا آئی پیڈ کی مدد سےتصویریں بناتا ہے جو ایک تصویر کے طور پر، یا، ویڈیو گیم اور ویب سائٹ کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ مصوری کی جدید شکل ہے۔ اس شعبے میں تبدیلی مستقل ہے یعنی وقت کے ساتھ آرٹ تخلیق کرنے کا انداز بھی بدلتا ہے مگر آئندہ برسوں تک ڈجیٹل آرٹسٹ کی مانگ ہوگی۔ واضح ہو کہ مصور، گرافک ڈیزائنر، اینی میٹر اور گیم ڈیزائنر، سبھی کا شمار ڈجیٹل آرٹسٹ میں ہوتا ہے۔ 
ڈجیٹل آرٹسٹ کا مستقبل
 ڈجیٹل آرٹ کا مستقبل تابناک ہے کیونکہ مصوری کا روایتی انداز آہستہ آہستہ تبدیل ہورہا ہے۔ کمپنیاں بھی اب ڈجیٹلی تیار تصویروں کو اپنا رہی ہیں۔ اس ضمن میں فوٹوشاپ، ایفینیٹی فوٹو، کورل پینٹر، پرو کریٹ وغیرہ جیسے جدید تکنالوجی سے لیس سافٹ ویئر تیار کئے جارہے ہیں۔ اگر کسی تصویر میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو ڈجیٹل آرٹسٹ مطلوبہ تبدیلیاں کرسکتا ہے لیکن روایتی انداز میں یہ ممکن نہیں ہے۔ 
ڈجیٹل آرٹسٹ کیسے بنیں؟
l ڈجیٹل آرٹ کے سرٹیفکیٹ، ڈپلوما، بیچلر اور ماسٹرز کورس ہیں۔
lسرٹیفکیٹ کورس میں فوٹو شاپ، ڈجیٹل کریئشن اور السٹریشن وغیرہ سکھایا جاتا ہے۔ یہ کورس ایک تا ۳؍ ماہ پر مشتمل ہے جس میں داخلہ کیلئے کسی تعلیمی لیاقت کی ضرورت نہیں ہے۔یہ کورس ۵۰۰۰؍ روپے سے ۱۰؍ ہزار روپے تک میں کیا جاسکتا ہے۔
lڈپلوما: ڈجیٹل آرٹ میں ڈپلوما میں بھی کیا جاسکتا ہے جو ۲؍ سالہ کورس ہے۔اس میں داخلہ کیلئے کسی بھی اسٹریم میں بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ اس کی فیس ایک لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔
lگریجویشن :بی ایف اے اِن ڈجیٹل آرٹ ایک ۴؍ سالہ کورس ہے۔ اس میں داخلہ کیلئے کسی بھی اسٹریم میں بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔اس کی فیس ایک لاکھ سے ۲؍ لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ 
lپوسٹ گریجویشن: ایم ایف اے اِن ڈجیٹل آرٹ کیا جاسکتا ہے جو ۲؍ سالہ کورس ہے۔اس میں داخلہ کیلئے بی ایف اے اِن ڈجیٹل آرٹ کرنا ضروری ہے۔اس کی فیس ایک لاکھ سے ۲؍ لاکھ کے درمیان ہے۔
تنخواہ :ایک ڈجیٹل آرٹسٹ کی تنخواہ ۱۷؍ ہزار روپے سے شروع ہوسکتی ہے ۔ ایک مشاق آرٹسٹ سالانہ ۱۰؍ لاکھ روپے کماسکتا ہے۔
مشہور تعلیمی ادارے
 بگ آرٹ انسٹی ٹیوٹ، اینی میشن لائیو، مایا اکیڈمی آف ایڈوانسڈ سنیماٹکس، اورممبئی یونیورسٹی کے تحت جاری متعدد کالجز کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں ڈجیٹل آرٹ کے کورسیز کئے جاسکتے ہیں۔ 
lاہم بات یہ ہے کہ یہ کورسیز آن لائن بھی کئے جاسکتے ہیں۔
lمذکورہ کالج ڈجیٹل آرٹسٹ بننے کی آن لائن تعلیم دیتے ہیں:
 ہارورڈ یونیورسٹی ، امریکہ، کولمبیا یونیورسٹی، امریکہ، کارنیگی میلون یونیورسٹی، امریکہ، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا، امریکہ، دی آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی، آسٹریلیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK