Inquilab Logo

درختوں کا نچلا حصہ سفید رنگ سے رنگا جاتا ہے،کیوں؟

Updated: January 27, 2023, 12:22 PM IST | MUMBAI

اگر ہم اپنےاطراف کے ماحول پر غور کریں تو زیادہ تر درختوں کو سفید رنگ سےرنگا جاتا ہے۔ بعض مقامات پر سرخ رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔درختوں کے نیچے پینٹ کرنے کا یہ طریقہ کافی پرانا ہے۔لیکن وہ پینٹ کیوں کئے جاتے ہیں ؟اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔

The white color protects the trees from termites and insects; Photo: INN
سفید رنگ درختوں کو دیمک اور کیڑوں سے بچاتا ہے; تصویر:آئی این این

اگر ہم اپنےاطراف کے ماحول پر غور کریں تو زیادہ تر درختوں کو سفید رنگ سےرنگا جاتا ہے۔ بعض مقامات پر سرخ رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔درختوں کے نیچے پینٹ کرنے کا یہ طریقہ کافی پرانا ہے۔لیکن وہ پینٹ کیوں کئے جاتے ہیں ؟اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔
درختوں کی مضبوطی کیلئے
 درختوں کو سفید یا سرخ پینٹ کرنے کا مقصد درختوں کو طاقت اور مضبوطی فراہم کرنا ہے۔کچھ عرصے بعد درختوں میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے درخت کمزور ہونے لگتے ہیں اس صورت میں ان کو مضبوط کرنے کیلئے پینٹ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ پینٹ درختوں کی عمر بھی بڑھاتا ہے۔عام طور پر اس قسم کے پینٹ پتلے،رہائشی درختوں یا باغات کے درختوں پر ملیں گے۔
دیمک اور کیڑوں سے بچانا
 درختوں کو پینٹ کرنے کے پیچھے دیگر مقاصد میں ایک اہم مقصد انہیں دیمک اور ان کیڑوں سے بچانا ہے جو انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ کیڑے کسی بھی درخت کو اندر سے کھوکھلا کردیتے ہیں۔پینٹ کرنے کی صورت میں درخت اس سے محفوظ ہوجاتے ہیں ۔
سڑک حادثے سے تحفظ کیلئے
   ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سفید رنگ رات کو بھی نمایاں ہوتا ہے،اگر سڑک پر روشنی کا انتظام نہیں ہے تو اس صورت میں حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔رات میں کوئی گاڑی سفر کرے تو وہ سائیڈ پر لگے درختوں سے نہ ٹکرائےاس وجہ سے بھی درختوں کو سفید پینٹ کیا جاتا ہے۔
 ایسے درخت فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیں 
 درختوں پر سفید رنگ اس بات کی بھی علامت ہے کہ یہ درخت فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیں لہٰذا انہیں کوئی کاٹنے کی کوشش نہ کرے اور ایسا کرنے پر شہری کو سخت سزا دی جاسکتی ہے۔
درختوں پر لگائے جانے والی دیگر علامات
 سفید رنگ کے علاوہ درختوں پر اور بھی کئی طرح کے پینٹ کئے جاتے ہیں۔ یہ رنگ مخصوص علامات کو ظاہر کرتے ہیں مثلاً درخت پر نارنجی نقطے کا عموماً مطلب ہوتا ہے کہ یہ درخت کاٹا جارہا ہے۔اس کے علاوہ گہرے سرخ رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے جوخطرناک علاقے کو نشان زد کرتا ہے اور اس جگہ سے تجاوز کرنے والوں کو خبر دار کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ اس کے آگے خطرہ ہے۔جبکہ شاہراؤں کے کنارے درختوں پر نمبر لکھے جاتے ہیں تاکہ انہیں کوئی چوری نہ کرسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK