Inquilab Logo

اگر زمین سے انسان غائب ہوجائیں تو کیا ہوگا؟

Updated: October 21, 2022, 12:59 PM IST | Mumbai

دلچسپ سوال؛ دلچسپ جواب: ’’اگر ایسا ہو تو...‘‘ میں پڑھئے کہ انسانوں کے بغیر زمین کیسی ہوگی؟

 If humans are not on earth, trees will grow in big cities. .Picture:INN
انسان اگر زمین پر نہ ہوں تو بڑے بڑے شہروں میں درخت اُگ آئیں گے۔ ۔ تصویر:آئی این این

قوی الجثہ جانوروں کی معدومی کے بارے میں سنتے اور پڑھتے ہوئے کیا آپ کو کبھی یہ خیال آیا ہے کہ زمین سے انسان بھی معدوم ہوسکتے ہیں؟اگر کبھی ایسا ہو کہ زمین پر موجود تمام انسان اچانک غائب ہوجائیں اور ایک بھی انسان باقی نہ رہے تو:
سب سے پہلے زمین کو روشن کرنے والی برقی بتیاں بجھ جائیں گی اور زمین کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی سیکڑوں برسوں میں تعمیر کی گئی ہماری یہ بلند و بالا دنیا آہستہ آہستہ تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہوجائے گی۔
امریکی شہر نیویارک کا سب وے اسٹیشن انسانوں کے خاتمے کے بعد صرف۲؍ دن قائم رہے گا، اس کے بعد یہ زیر آب آجائے گا۔
انسانوں کے قائم کئے گئے ایٹمی اور جوہری بجلی گھروں کو ٹھنڈا رکھنے والے جنریٹرز بند ہوجائیں گے جس کے بعد تمام بجلی گھروں میں آگ بھڑک اٹھے گی اور آہستہ آہستہ یہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
تپش اور تابکاری کا یہ طوفان کم از کم چند ہزار سال تک زمین کو اپنے گھیرے میں لئے رہے گا جس کے بعد آہستہ آہستہ زمین سرد ہونا شروع ہوجائیگی۔
اس دوران گھر اور عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیں گی۔ آہستہ آہستہ ان پر خود رو پودے اور بیلیں اُگ آئیں گی۔
پھل اور پھول اپنی پہلے والی جنگلی ساخت پر واپس آجائیں گے جنہیں انسان مصنوعی طریقوں سے مزیدار اور خوش رنگ بنا چکے ہیں۔
انسانوں کے ختم ہوتے ہی جنگلی حیات کی آبادی میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا۔
ہمارے خاتمے کے ۳۰۰؍ سال بعد بڑے بڑے پل ٹوٹ جائیں گے۔
سمندر کے کنارے آباد شہر ڈوب کر سمندر ہی کا حصہ بن جائیں گے۔
بڑے بڑے شہروں میں درخت اُگ آئیں گے اور صرف۵۰۰؍ سال بعد ہمارے بنائے ہوئے شہروں کی جگہ جنگل موجود ہوں گے۔
صرف ایک لاکھ سال کے بعد زمین کا درجہ حرارت اس سطح پر آجائے گا جو انسانوں سے قبل ہوا کرتا تھا۔ نہ تو اس میں زہریلی گیسیں شامل ہوں گی اور نہ ہی گاڑیوں اور فیکٹریوں کا آلودہ دھواں۔
 گویا ہماری زمین ہمارے ختم ہوجانے کے بعد بھی قائم رہے گی، یعنی زمین کو انسانوں کی کوئی ضروت نہیں البتہ ہمیں زمین کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس اس کے علاوہ رہنے کیلئے کوئی اور گھر موجود نہیں ہے اسلئے اس کی حفاظت کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK