موسم گرما میں گنے کے رس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔گنے کا رس جسم کو تازگی بخشتا ہے۔
EPAPER
Updated: March 08, 2025, 2:52 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
موسم گرما میں گنے کے رس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔گنے کا رس جسم کو تازگی بخشتا ہے۔
موسم گرما میں گنے کے رس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔گنے کا رس جسم کو تازگی بخشتا ہے۔ تاہم، آپ کو گنے کے رس کی دکان پر جانے کا اتفاق ہوا ہوگا۔کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ گنے کا رس نکالنے والی مشین پر گھنگرو کیوں باندھے جاتے ہیں؟
گاہکوں کی توجہ حاصل کرنا
جب مشین چلتی ہے تو گھنگرو کی آواز پیدا ہوتی ہے، جو دور ہی سے گاہکوں کو متوجہ کرتی ہے۔ یہ ایک طرح کی روایتی مارکیٹنگ حکمتِ عملی ہو سکتی ہے۔یعنی جب گاہک گھنگرو کی آواز سنے گا تو اس کا دل گنے کا رس پینے کو چاہے گا اور وہ اس آواز کا تعاقب کرتے ہوئے دکان تک آ پہنچے گا۔
ماحول میں روایتی رنگ بھرنا
گھنگرو کی کھنک ایک خوشگوار اور دیہی طرز کی آواز پیدا کرتی ہے جو خاص طور پر دیہاتوں یا میلوں میں لوگوں کو لبھاتی ہے۔ اس کھنک کو سننے کے بعد گاہک نفسیاتی طور پراپنے گاؤں کو یاد کرنے لگتا ہے جو اسے دلی خوشی اور سکون فراہم کرتا ہے۔
مشین گنے کا تازہ رس نکال رہی ہے
جب گھنگرو بجتے ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشین کام کر رہی ہے۔ یہ سننے والے کو اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ تازہ گنے کا رس کہیں آس پاس نکل رہا ہے۔
نظر بد سے بچاؤ
بعض لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ گھنگرو یا آواز پیدا کرنے والی چیزیں بری نظر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، اس لئے مشین پر انہیں باندھ دیا جاتا ہے۔
نقصان سے آگاہی
اگر مشین کے کسی پرزے میں کوئی خرابی آ جائے یا کوئی چیز پھنس جائے تو گھنگرو کی آواز میں اچانک تبدیلی آ سکتی ہے جو آپریٹر کو مشین کو چیک کرنے کا اشارہ دے سکتی ہے۔یہ زیادہ تر ایک روایتی اور ثقافتی عمل ہے جو وقت کے ساتھ لوگوں میں مقبول ہو گیا ہے۔