• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وِزبُک (۱۴): ’میری تساؤ‘ مومی مجسمے بنانے میں ماہر تھیں

Updated: December 12, 2024, 5:30 PM IST | Mumbai

مَیرِی تساؤ (Marie Tussaud) ’’مادام تساؤ‘‘ (Madame Tussaud) کے نام سے مشہور تھیں۔ جانئے ان کے بارے میں چند باتیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

(۱) مادام تساؤ ایک فرانسیسی آرٹسٹ تھیں جو موم کے مجسمے بنانے کیلئے مشہور تھیں۔
(۲) اپنے فن کو انہوں نے نئی جہت عطا کی تھی اور لندن، برطانیہ میں ایک ’’ویکس میوزیم‘‘ (جہاں مومی مجسمے رکھے گئے تھے) شروع کیا تھا۔ میری یکم دسمبر ۱۷۶۱ء کو فرانس میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی ماں سوئزر لینڈ کے ایک ڈاکٹر کے ہاں کام کرتی تھیں جو مومی ماڈل بنانے میں مہارت رکھتے تھے۔
(۳) میری نے اسی ڈاکٹر سے مومی مجسمے بنانا سیکھا تھا۔ انہوں نے ۱۶؍ سال کی عمر میں موم کا اپنا پہلا ’’والٹیئر‘‘کا مجسمہ بنایا تھا۔
(۴) اسکے بعد انہوں نے ۱۷۸۰ء تا ۱۷۸۹ء کئی مشہور شخصیات کے مجسمے بنائے جن میں روسو اور بنجامن فرینکلن کے نام قابل ذکر ہیں۔ اسی دوران انہوں نے مومی مجسمے بنانے کی کلاسیز بھی شروع کردی تھی۔
(۵) فرانسیسی بغاوت کے دوران لوگ اس بات پر مشتعل ہوگئے تھے کہ میری تساؤ کو شاہی خاندان سے ہمدردی ہے اس لئے انہیں فرانس چھوڑ کر برطانیہ جانا پڑا تھا۔
(۶) لندن میں انہوں نے اپنا میوزیم کھولا اور مشہور شخصیات کے مجسمے بناکر انہیں منفرد انداز میں سجادیا۔ یہ میوزیم آج بھی قائم ہے۔
(۷) میری تساؤ کا انتقال ۸۸؍ سال کی عمر میں لندن میں ہوا تھا۔ 
(۸)لندن، برطانیہ میں دنیا کا پہلا مادام تساؤ میوزیم بنایا گیا تھا (دیکھئے دائیں جانب)۔ انسیٹ: مادام میری تساؤ کی تصویر جن سے دنیا کے تمام مادام تساؤ میوزیم موسوم ہیں۔

اضافی معلومات
(۹) ۱۸۳۵ء میں مادام تساؤنے لندن میں پہلے ویکس میوزیم کی بنیاد ڈالی تھی۔ 
(۱۰) اس میوزیم میں ’’چیمبر آف ہاررز‘‘ توجہ کا مرکز ہے۔
(۱۱) ہر مجسمے کو بنانے کیلئے ۶؍ ماہ کا وقت درکا ر ہوتا ہے۔ 
(۱۲) جس کا مجسمہ بنایا جا رہا ہے اس کی ۳۰۰؍ تصاویر جمع کی جاتی ہیں تا کہ اس کی قامت، چوڑائی اور شکل و صورت کو درست طریقے سے ڈھالا جائے۔
(۱۳) میوزیم میں سب سے بڑا مجسمہ فرانس کے گیارہویں بادشاہ لوئی کی اہلیہ مادام دو باری کا ہے جسے ۱۷۶۵ء میں مادام تساؤ کی والدہ نے بنایا تھا۔
(۱۴) متعدد شخصیات اپنے مجسموں کیلئے لباس کا انتخاب خود کرتی ہیں۔
(۱۵) تمام مجسموں میں اس کے اصل سے ۲؍ فیصد بڑابنایا جاتا ہے۔
(۱۴) اس میوزیم کی شاخیں چار براعظموں میں ہیں۔ دنیا بھر میں ۲۴؍ مادام تساؤ میوزیم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK