• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وِزبُک (۱۵): مجسمۂ آزادی: فرانس کا امریکہ کو یادگار تحفہ

Updated: December 25, 2024, 8:48 PM IST | Mumbai

مجسمہ آزادی (Statue of Liberty) امریکہ میں واقع ہے۔ جانئے اس کے بارے میں چند باتیں:

Photo: INN
تصویر: آئی این این

(۱) یہ نیویارک شہر، امریکہ میں ’’لبرٹی آئی لینڈ‘‘ پر واقع ہے۔اسے ’’لبرٹی اینلائیٹننگ دی ورلڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
(۲) امریکہ کی آزادی کے موقع پر فرانس نے یہ مجسمہ بطور یادگار تحفتاً پیش کیا تھا۔
(۳) اسے فرانسیسی مجسمہ ساز فریڈریک اوگوست بیغتولدی نے بنایا تھا۔
(۴) اس کی تعمیر جولائی ۱۸۸۴ء میں فرانس میں مکمل ہوئی تھی جبکہ ۱۷؍ جون ۱۸۸۵ء کو اسے نیویارک، امریکہ لایا گیا تھا۔
(۵) اس کے دھات کا فریم ورک فرانسیسی سول انجینئر گوستاؤ ایفل نے بنایا تھا جن کی کمپنی ایفل ٹاور بنانےکیلئے مشہور ہے۔
(۶) دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مجسمہ رومیوں کی آزادی کی دیوی ’’لبرٹاس‘‘ سے متاثر ہے۔
(۷) یہ امریکہ کیلئے آزادی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فریڈرک اوگوست نے مجسمہ آزادی کا چہرہ اپنی ماں کے چہرے کے جیسا بنایا تھا۔ 
(۷) یہ دنیا بھر میں امید اور روشن خیالی کی علامت بھی ہے۔ اس مجسمے کے پاؤں کے نیچے موجود ٹوٹی ہوئی زنجیر ظلم کے خاتمے اور نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے۔
(۸) مجسمے کی تعمیر کے بعد اس کا رنگ چاکلیٹی تھا۔ تاہم، قدرتی عمل تکسید کی وجہ سے اس کا رنگ سبز ہوگیا ہے۔ 
(۹) امریکہ لانے کیلئے مجسمے کو ۳۵۰؍ ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور اسے ۲۱۴؍ کریٹس میں پیک کر کے لایا گیا تھا۔
(۱۰) امریکہ لانے کے بعد اسے تعمیر کرنے میں ۴؍ ماہ لگے تھے۔

اضافی معلومات
(۱۱) مجسمہ آزادی کا وزن ۲۲۵؍ ٹن ہے۔
(۱۲) مجسمہ آزادی کی مشعل میں ۲۴؍ کلو سونے کی باریک پرتیں ہیں۔
(۱۳) مجسمہ آزادی کے تاج پر ۷؍ شعائیں ہیں جو دنیا کے ۷؍ براعظموں کی نشاندہی کرتی ہیں۔
(۱۴) ہر شعاع کی لمبائی ۹؍ فٹ جبکہ وزن ۱۵۰؍ پاؤنڈ ہے۔
(۱۵) مجسمہ آزادی کی تعمیر کیلئے امریکی اور فرانسیسیوں نے۲؍ کروڑ ۲؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار فرینک کا فنڈجمع کیا تھا۔
(۱۶) ۱۹۸۴ء میں اسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK