سنیتا ولیمز(Sunita Williams) ہند نژاد امریکی خلاباز اور امریکی بحریہ کی افسر ہیں ۔جانئےان کے بارے میں چند باتیں:
EPAPER
Updated: December 31, 2024, 7:58 PM IST | Mumbai
سنیتا ولیمز(Sunita Williams) ہند نژاد امریکی خلاباز اور امریکی بحریہ کی افسر ہیں ۔جانئےان کے بارے میں چند باتیں:
(۱) انہوں نے فلوریڈا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے ۔
(۲) سنیتا ولیمزطویل ترین خلائی پرواز کرنے والی خاتون (۱۹۵؍ دن)،سب سے زیادہ مرتبہ خلائی چہل قدمی کرنے والی خاتون (۷؍بار) اور طویل ترین خلائی چہل قدمی کرنے والی خاتون (۵۰؍ گھنٹے اور۴۰؍ منٹ) ہیں۔
(۳) ۲۰۱۲ءمیں انہوں نے ایکسپیڈیشن ۳۲؍ پر فلائٹ انجینئر اور ایکسپیڈیشن ۳؍ کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں ۔
(۴) سینئرخلا باز سنیتا ولیمز نے اگست ۱۹۹۸ء میں جانسن اسپیس سینٹر میں اپنی خلائی تربیت کا آغاز کیا تھا۔
(۵) جولائی ۲۰۱۵ءمیںناسانے سنیتا ولیمزکو امریکی تجارتی خلائی پروازوں کیلئے پہلے خلابازوں میں سے ایک قرار دیا تھا جس کے بعد انہوں نے بوئنگ اور اسپیس ایکس کے ساتھ کام کرنا شروع کیاتھا۔
(۶) ولیمز کے پاس ’’جیک رسل ٹیریر‘‘ نسل کا ایک پالتو کتا ’’گوربی‘‘ ہے جس کے ساتھ انہوں نے۱۲؍ نومبر ۲۰۱۰ء کو نیشنل جیوگرافک ٹی وی شو ڈاگ وِسپرر میں شرکت کی تھی ۔
(۷) ان کے مشاغل میں دوڑنا، تیراکی، سائیکل چلانا، ٹرائیتھلون، ونڈ سرفنگ، اسنو بورڈنگ اور تیزاندازی شامل ہے۔
(۸) سنیتا ولیمز اب تک ۴؍خلائی مشنز میں حصہ لے چکی ہیں۔
(۹) ۲۰۰۸ء میں انہیں حکومت ہند کی جانب سے پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔
اضافی معلومات
(۱۰) سنیتا ولیمز سوسائٹی آف ایکسپیرمنٹل ٹیسٹ پائلٹس، سوسائٹی آف فلائٹ ٹیسٹ انجینئرز اور امریکن ہیلی کاپٹر اسوسی ایشن کی رکن رہ چکی ہیں۔
(۱۱) انہیں تقریباً ۹؍ اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
(۱۲) انہیں۱۹۸۷ء میں امریکی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔
(۱۳) سنیتا ولیمز کے والد کا تعلق ہندوستان کی ریاست گجرات سے ہےجبکہ ان کی والدہ کا تعلق سلووینیا سے ہے۔ اسی وجہ سے سنیتا کا ہندوستان سے گہرا تعلق ہے۔
(۱۴) سنیتا ولیمز اور بُچ ولمور جون میںانٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر پہنچے تھے۔ یہ مشن صرف ۸؍دن کا تھا۔
(۱۵) مارچ ۲۰۲۵ء میں ولیمز کو خلا میں تقریباً دس ماہ مکمل ہو جائیں گے۔