Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

وِزبُک (۲۵): برلن زولوجیل گارڈن: دنیا کا سب سے بڑا چڑیا گھر

Updated: March 06, 2025, 7:40 PM IST | Mumbai

برلن زولوجیکل گاڑن  (Berlin Zoological Garden) رقبے اور جانوروں اور پرندوں کی انواع کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا چڑیا گھر(زو) ہے۔ جانئے اس کے متعلق دلچسپ حقائق۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

(۱) یہ زولوجیکل گارڈن ۸۴؍ ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں ایک ہزار ۵۰۰؍ قسم کے جانوراورپرندے ہیں۔
(۲) ۱۸۴۱ء میں اس کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ اس کا افتتاح ۱۸۴۴ء میں ہوا تھا۔
(۳) ۲۰۱۷ء کے اعدادوشمار کے مطابق یہاں ۲؍ ہزار ۲۱۹؍ سے زائد جانور ہیں۔
(۴) اسے جرمنی کے پہلے چڑیا گھر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
(۵) یہاں دنیا کے سب سے مشہور قطبی ریچھ ’’کنوت‘‘ (وہ ریچھ جسے اس کی ماں نے قبول نہیں کیا تھا) کی رہائش گاہ تھی۔
(۶) مختلف آرکیٹکچرز نے یہاں مختلف قسم کے جانداروں کیلئے گھر بنائے ہیں۔
(۷) ہرن کیلئے ۱۸۷۲ء میں جبکہ ہاتھیوں کیلئے ۱۸۷۳ءمیں گھر بنائے گئے تھے۔
(۸) ۱۹۹۷ء میں یہاں دریائی گھوڑے کیلئے گھر بنایا گیا تھا جو اَب تک قائم ہے۔
(۸) جنگ عظیم دوم کے دوران ۱۹۴۱ء میں یہاں چھاپے کے دوران ہاتھیوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کردیا گیاتھا۔ 
(۹) نومبر ۱۹۴۳ء میں چڑیا گھر پر ایک ہزار سے زائد بم گرائے گئے تھے جس کی وجہ سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں جبکہ کئی جانور زندہ جل گئے تھے۔
(۱۰) ۱۹۵۲ءمیں اور ۲۱؍ ویں صدی کے آغاز میں برلن زولوجیکل گارڈن اور ایکویریم میں ایک ہزار ۳۰۰؍ اقسام کے ۱۸؍ ہزارجانور لائے گئے تھے۔

اضافی معلومات
(۱۱) جنگ عظیم دوم کے بعد یہاں صرف ۹۱؍ جانور باقی رہ گئے تھے۔
(۱۲) دنیا بھر میں یہاں جنگلی جانوروں کا سب سے بڑا اور بہترین کلیکشن ہے۔
(۱۳)یہ پہلا چڑیا گھر ہے جہاں ’’ماؤنٹین انوا‘‘ (بھینسوں کی ایک نایاب قسم) کی پرورش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK