ماؤنٹ فیوجی (Mount Fuji) جاپان کا سب سے بڑا پہاڑ ہے۔ جانئے اس کے متعلق دلچسپ حقائق:
EPAPER
Updated: March 14, 2025, 3:46 PM IST | Mumbai
ماؤنٹ فیوجی (Mount Fuji) جاپان کا سب سے بڑا پہاڑ ہے۔ جانئے اس کے متعلق دلچسپ حقائق:
(۱) جاپان کے جزیرے ہونشو پر واقع ماؤنٹ فیوجی یہاں کا بلند ترین آتش فشاں پہاڑ ہے، جس کی بلندی ۳؍ ہزار ۷۷۶؍ میٹر ہے۔
(۲) ماؤنٹ فیوجی ایشیاء کا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ہے۔
(۳) یہ آخری مرتبہ ۱۷۰۷ء میں پھٹا تھا اور ۱۷۰۸ء میں سرد پڑا تھا۔
(۴) صاف موسم میں اسے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دیکھا جاسکتا ہے۔
(۵) اس کی تصویریں جاپان کی ثقافتی علامت کے طورپر استعمال کی جاتی ہیں۔
(۶) یہ جاپان کے تین مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے۔۲۰۱۳ء میں یونیسکو نے اسے اپنے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا تھا۔
(۷) یہ پہاڑ ۵؍ جھیلوں سے گھرا ہوا ہے۔
(۸) گزشتہ ۱۰؍ہزار برسوں میں یہ ۱۶؍ مرتبہ پھٹ چکا ہے۔
(۹) ماؤنٹ فیوجی قدرتی مناظر سے گھرا ہوا ہے جن میں ’’اوکی گہارا‘ ‘ جنگل بھی شامل ہے جسے ’’سی آف ٹریز‘‘ بھی کہتے ہیں۔
(۱۰) یہ پہاڑ ’’فیوجی ہکون ایزو نیشنل پارک‘‘ کا حصہ ہے جو ایک ہزار ۲۲۷؍ مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
(۱۱) اس کلائمبنگ (Climbing) کیلئے بہترین پہاڑ خیال کیا جاتا ہے۔ ۱۸۷۲ء تک اس پر خواتین کو چڑھنا منع تھا۔
(۱۲) یہ پہاڑ ’’رنگز آف فائر‘‘ کاحصہ ہے۔
(۱۳) ہر سال عام طور پر ۲؍ لاکھ سے ۳؍ لاکھ افراد اس پر چڑھتے ہیں۔
(۱۵) اسے ’’ڈائمنڈ فیوجی‘‘ اور ’’پرل فیوجی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اضافی معلومات
(۱۶) جاپانی تاریخ کے ایڈو دور میں ’’فیوجیکو‘‘ نامی مذہب کے ماننے والے افراد کیلئے یہ ضروری تھا کہ وہ سال میں ایک مرتبہ فیوجی کو سر کریں۔ ضعیف افراد، بچے اور ایسے افراد جو پہاڑ کو سر نہیں کر سکتے تھے ان کیلئے ٹوکیو بھر میں ماؤنٹ فیوجی کے چھوٹے چھوٹے ورژن بنائے گئے تھے جنہیں ’’فیوجی زوکا‘‘ کہتے ہیں۔
(۱۷) سال کے ۵؍ ماہ یہ پہاڑ برف سے گھرا ہوتاہے۔
(۱۸) یہ جاپان کی سب سے بلند چوٹی ہے۔