کریئر کا آغاز تھیٹر سے کرنے والے اداکار
آئی این این
شاہ رخ خان
سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کریئر کا آغاز تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر کیا تھا۔ اداکاری کیلئے ان کی لگن نے انہیں بالی ووڈ کا کنگ بنادیا۔
آئی این این
شبانہ اعظمی
شبانہ اعظمی تھیٹر اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے سبب مشہور ہیں۔ انہوں نے اداکاری کی تعلیم پونے کے ایف ٹی ٹی آئی سے حاصل کی۔
آئی این این
آشیش ودیارتھی
اپنے متعدد کرداروں کو یادگار بنانے والے آشیش نے پردۂ سیمیں سے پہلے کئی اسٹیج شو کئے ہیں۔
ایکس
منوج باجپئی
منوج باجپئی تھیٹر سے فلموں میں آئے اور اپنی بے مثال صلاحیتوں سے مداحوں کو ’ستیہ‘ اور ’’گینگز آف واسع پور‘‘ جیسی فلمیں دیں۔
آئی این این
راجکمار راؤ
راجکمار راؤ بالی ووڈ میں آنے سے قبل انہوں نے تھیٹر میں کئی شوز کئے۔
آئی این این
منوج پاہوا
منوج پاہوا نے دہلی کے تھیٹر سے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اب ٹی وی اور فلموں کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔
انسٹاگرام
سیما پاہوا
سیما پاہوا نے بھی دہلی کے تھیٹر گروپ سے شروعات کی تھی، پھر بالی ووڈ میں قسمت آزمائی۔
انسٹاگرام
نصیرالدین شاہ
نصیرالدین شاہ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے انہوں نے دہلی کے تھیٹر گروپ ’’موٹلے پروڈکشن ‘‘سے کریئر کی شروعات کی تھی۔
آئی این این
رتنا پاٹھک شاہ
’’دھک دھک ‘‘اور ’’خوبصورت’’ جیسی فلموں اور ٹی وی پر شناخت بنانے والی رتنا پاٹھک نے تھیٹر سے شروعات کی تھی۔
آئی این این
نوازالدین صدیقی
نوازالدین صدیقی بالی ووڈ میں آنے سے پہلے تھیٹر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
آئی این این
رندیپ ہڈا
رندیپ ہڈا نے دہلی کے ’ سرکٹ‘ تھیٹر سے کریئر کا آغاز کیا تھا۔
آئی این این
ہندوستان کے ۱۰؍ امیر ترین شہر