بغیر دماغ والے آٹھ بحری جاندار
آئی اسٹاک
کورلس (Corals)
کورلس کی متعدد اقسام ہیں۔ ان کے عصبی نظام کو ’’نرو نیٹ‘‘ کہتے ہیں جس کے ذریعے وہ چیزوں کو سمجھتے ہیں۔
آئی اسٹاک
جیلی فش (Jellyfish)
جیلی فش کا دل اور پھیپھڑے نہیں ہوتے۔ وہ اپنی جلد سے سانس لیتی ہے۔ وہ ایسے نیورون کی مالک ہے جو جسم کے دیگر حصے کو سگنل بھیجتے ہیں۔
آئی اسٹاک
سی اینی مونس (Sea Anemone)
یہ اپنے لمبے ریشۂ حساس کو شکار کرنے اور کھانے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ رنگین ساخت کے سبب یہ اینی مون نامی پھول سے منسوب ہے۔
آئی اسٹاک
سی کوکمبر (Sea Cucumber)
یہ ایسا خطرناک مادہ خارج کرنے کی طاقت رکھتا ہے جو انسانوں کو ہمیشہ کیلئے اندھا کر سکتا ہے۔ اس کے پاس دل اور پھیپھڑے بھی نہیں ہوتے ہیں۔
آئی اسٹاک
اسٹارفش (Starfish)
اسٹار فش کے جسم میں خون نہیں ہوتا ۔ یہ تیر بھی نہیں سکتی مگر رینگنے میں ماہر ہوتی ہے۔
آئی اسٹاک
سی لیلیز (Sea Lilies)
سمندری پودوں کی مانند نظر آنے والا یہ جاندار ساحل اور سمندر کی گہرائی دونوں میں رہ سکتا ہے۔ اس کی ۷۰۰؍ سے زائد اقسام ہیں۔
آئی اسٹاک
سی اسپونجیز (Sea Sponges)
یہ ۵۰۰؍ ملین سال قبل سے سمندر میں پائے جاتے ہیں جبکہ ان کی ۵؍ ہزار سے زائد اقسام ہیں۔ یہ روزانہ کئی لیٹر پانی فلٹر کرسکتے ہیں۔
آئی اسٹاک
سی ارچنس (Sea Urchins)
یہ بغیر آنکھوں اورہڈیوں والا جاندار ہے۔ اس کی ایک قسم ’’فلار ارچنس‘‘ کو دنیا کے خطرناک جاندار میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے جسم میں مہلک زہر ہوتا ہے۔
آئی اسٹاک
دنیا کے ۱۰؍ زیادہ آبادی والے ممالک