دنیا کے ۱۰؍ مشہور ہارر اسٹوری رائٹرز
آئی این این
اسٹیفن کنگ (Stephen King)
یہ امریکی مصنف ہیں جو ’’کنگ آف ہارر‘‘ کہلاتے ہیں۔ انہوں نے ۲۰۰؍ سے زائد مختصر کہانیاں تصنیف کی ہیں۔
ٓآئی این این
ڈین کوٹز (Dean Koontz)
یہ امریکی مصنف ہیں جن کی کئی کتابیں نیو یارک کی بیسٹ سیلر لسٹ میں شامل ہو چکی ہیں۔ ان کی ۱۰۵؍ سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔
ٓآئی این این
جوناتھن میبیری (Jonathan Maberry)
جوناتھن امریکی مصنف، ایڈیٹر ، کامک بک رائٹر، میگزین فیچر رائٹر، ڈراما نگار اور ٹیچر ہیں۔ وہ ٹوڈے ٹاپ ہاررز کے ۱۰؍ بہترین مصنفین میں شامل ہیں۔
ٓآئی این این
ایڈگرایلن پو (Edgar Allan Poe)
امریکی مصنف ایڈگر ایلن پو اپنی پراسرار کہانیوں کے سبب دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ان کی ۶۹؍ مختصر کہانیاں اور ۴۸؍ نظمیں منظرعام پر آچکی ہیں۔
ٓآئی این این
کلائیو بارکر (Clive Barker)
یہ برطانوی ناول نگار ہیں جو اپنی مختصر کہانیوں کے مجموعہ ’’بکس آف بلڈ‘‘ کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی کہانیوں پر فلمیں بھی بن چکی ہیں۔
ٓآئی این این
این ریڈ کلف (Ann Radcliffe)
یہ امریکی ناول نگار ہیں جو گوتھیک فکشن کی سرخیل سمجھی جاتی ہیں۔ ان کے ۵؍ ناول شائع ہو چکے ہیں۔
ٓآئی این این
جو ہل (Joe Hill )
یہ امریکی مصنف ہیں جن کے اہم ناولز میں ’’ہارڈ شیپڈ باکس‘‘، ’’ہارنس‘‘ اور ’’دی فائر مین‘‘ قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے متعدد اعزازات حاصل کئے ہیں۔
ٓآئی این این
بیری پین (Barry Pain)
یہ امریکی صحافی، شاعر اور مصنف تھے۔ ان کی اہم کتابیوں میں ’ایلیزااسٹوریز‘ اور ’اسٹوریز ان ڈی ڈارک‘ شامل ہیں۔ ان کی مختصر کہانیاں انگریزی ادب میں کافی مشہور ہیں۔
ٓآئی این این
رولڈ ڈہل (Roald Dahl)
یہ برطانوی مصنف ادب اطفال اور مختصر کہانیوں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں ان کی کتابوں کے ۳۰۰؍ ملین سے زائد نسخے فروخت ہو چکے ہیں۔
ٓآئی این این
آر ایل اسٹائن (R.L. Stine)
آر ایل اسٹائن امریکی مصنف ہیں جو ’’گوز بمپس‘‘ سیریز کیلئے مشہور ہیں جس کی دنیا بھر میں ۳۵؍ زبانوں میں ۴۰۰؍ ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔
ٓآئی این این
تعلیم پر مبنی سات بہترین فلمیں