ناظرین کی پسندیدہ مگر باکس آفس پر ناکام
یوٹیوب/انسٹاگرام/ٹویٹر
سودیس
۲۰۰۴ء میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی یہ فلم باکس آفس پر صرف ۴۵؍ کروڑ روپے ہی کا کاروبار کرسکی تھی۔
یوٹیوب
اڑان
۲۰۱۰ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں رجت برمیچا اور رونیت رائے نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم نے ساڑھے ۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
یوٹیوب
لکشیا
رتیک روشن اور پریٹی زنٹا کی اداکاری سے سجی یہ فلم ۲۰۰۴ء میں ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ۲۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
یوٹیوب
راکٹ سنگھ
ایک سیلز مین کی زندگی پر مبنی اس فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ۲۰۰۹ءمیں ریلیز ہونے والی اس فلم نے ۳۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
انسٹاگرام
انداز اپنا اپنا
عامر خان، سلمان خان، کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کی یہ مزاحیہ فلم ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کم و بیش ۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
ٹویٹر
جانے بھی دو یارو
۱۹۸۳ء میں ریلیز ہونے والی اس مزاحیہ فلم میں سماج کے مسائل اجاگر کئے گئے تھے۔ لیکن یہ فلم باکس آفس کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تھی۔
یوٹیوب
بھاویش جوشی سپر ہیرو
۲۰۱۸ء کی اس فلم میں ہرش دردھن کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم نے کم و بیش ۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
انسٹاگرام
فین
۲۰۱۶ء کی اس فلم میں شاہ رخ خان ڈبل رول میں نظر آئے تھے۔ اس فلم نے ۱۸۸؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا تھا۔
انسٹاگرام
تماشا
دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی یہ فلم ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری امتیاز علی نے کی تھی۔ اس فلم نے ۱۳۶؍ کروڑ کمائے تھے۔
انسٹاگرام
تمباڑ
۲۰۱۸ء کی یہ ہارر فلم مداحوں میں کافی مقبول ہوئی لیکن اس نے باکس آفس پر صرف ساڑھے ۱۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
ٹویٹر
بالوں میں گجرا لگانے کے چند دلکش انداز