?>

دنیا کے ۱۰؍ مشہور سائنسداں

آئی این این

Inquilab
By Aliya Sayyed
Published May 17, 2024

البرٹ آئنسٹائن(Albert Einstein)

جرمن سائنسداں البرٹ آئنسٹائن نے نظریۂ اضافیت سے دنیا بھر میں منفرد نام کمایا۔ ۱۹۲۱ء میں انہیں فزکس کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

آئی این این

تھامس ایلوا ایڈیسن (Thomas Edison)

امریکی بزنس مین اور موجد ایڈیسن بلب کی ایجاد کیلئے مشہور ہیں۔ ان کی دیگر ایجادات میں الیکٹرک پاور جنریشن، ماس کمیونکیشن اور موشن پکچرز شامل ہیں۔

تعلیم

آئزک نیوٹن(Isaac Newton)

بابائے طبعیات کہلانے والے آئزک نیوٹن ریاضی داں، ماہر فلکیات اور مصنف بھی تھے جو اپنے کشش ثقل کے قوانین کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

تعلیم

ارسطو(Aristotle)

ارسطو قدیم یونانی فلسفی اور جامع العلوم ہیں جو دنیا بھر میں بابائے حیاتیا ت کہلاتے ہیں۔ انہوں نے تقریباً ۴۰۰؍ کتابیں تصنیف کی ہیں۔

تعلیم

میری کیوری(Marie Curie)

پولش نژاد فرانسیسی ماہر کیمیا اور طبعیات ہیں جنہوں نے ریڈیم اور پولونیم دریافت کیا تھا۔ وہ نوبیل انعام یافتہ پہلی خاتون ہیں۔

تعلیم

چارلس ڈارون (Charles Darwin)

چارلس ڈارون برطانوی تاریخ کے ماہر ارضیات اور حیاتیات ہیں جو ارتقائی حیاتیات میں اہم دریافتوں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انہیں متعدد اعزازات دیئے گئے تھے۔

تعلیم

نکولا ٹیسلا (Nikola Tesla)

امریکی موجد، الیکٹریکل انجینئر اور میکانیکل انجینئر تھے جو جدید الٹرنیٹنگ کرنٹ الیکٹرسٹی سپلائی سسٹم کی ڈیزائن میں اپنی شراکت داری کیلئے جانے جاتے ہیں۔

تعلیم

گلیلیو گلیلی (Galileo Galilei)

یہ اطالوی ماہر طبعیات، انجینئر اور ماہر فلکیات ہیں جو بابائے مشاہداتی فلکیات اور جدید سائنس کہلاتے تھے۔ انہوں نے تھرمواسکوپ اور ملٹری کمپاس ایجاد کئے تھے۔

تعلیم

YOU MAY ALSO LIKE

دنیا کے ۱۰؍ مشہور فیشن برانڈز

انسانی زندگی بدل دینے والی ۵؍ ایجادات

آرشمیدس (Archimedes)

قدیم یونانی ریاضی داں، ماہر طبعیات، انجینئر، ماہر فلکیات اور موجد نے میکانیات کے اصول وضع کئے تھے اور اجرام فلکی کی حرکت معلوم کرنے کیلئے آلۂ تیارکیا تھا۔

تعلیم

جارج اوہم (Georg Ohm)

یہ جرمن ماہر طبعیات اور ریاضی داں تھے۔ برقی مزاحمت کی یونٹ ’’اوہم‘‘ ان سے منسوب ہے۔

تعلیم

دنیا کے ۱۰؍ مشہور فیشن برانڈز

Follow Us on :-