?>

۱۰۰؍ کروڑ کلب: دپیکا پڈوکون کی ۱۲؍ فلمیں

آئی این این/ ایکس

Inquilab
By Shahebaz Khan
Published Jul 20, 2024

جوان (Jawan)

۲۰۲۳ء کی اس فلم نے باکس آفس پر ۲۵ء۶۴۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ فلم میں دپیکا، شاہ رخ خان کے ساتھ مہمان اداکار کے طور پر نظر آئی تھیں۔

آئی این این/ ایکس

کالکی (Kalki)

یہ فلم ابھی تھیٹر میں ہے جس نے باکس آفس پر ۳۵ء۵۴۹؍ کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم میں دپیکا، پربھاس کے ساتھ ہیں- امیتابھ بچن اور کمل ہاسن اہم کردار میں ہیں۔

آئی این این/ ایکس

پٹھان (Pathaan)

دپیکا اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئی تھیں اور ایک پاکستانی ایجنٹ کا رول ادا کیا تھا۔ اس فلم نے ۰۹ء۵۴۳؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔

آئی این این/ ایکس

پدماوت (Padmaavat)

دپیکا نے شاہد کپور کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ رنویر سنگھ ویلن کے کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم نے ۱۵ء۳۰۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

آئی این این/ ایکس

چنئی ایکسپریس (Chennai Express)

شاہ رخ خان اور دپیکا کی جوڑی والی اس فلم نے ۱۳ء۲۲۷؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ فلم کے ڈائریکٹر روہت شیٹی تھے۔

آئی این این/ ایکس

فائٹر (Fighter)

اس فلم میں دپیکا اور رتیک روشن پہلی بار ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم نے ۷۹ء۲۱۲؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ فائٹر، ایک ملٹی اسٹارر فلم تھی۔

آئی این این/ ایکس

ہیپی نیو ایئر (Happy New Year)

دپیکا اور شاہ رخ کے ساتھ یہ ایک ملٹی اسٹارر فلم تھی جس نے ۹۵ء۱۹۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ فلم کی ہدایتکار فرح خان تھیں۔

آئی این این/ ایکس

یہ جوانی ہے دیوانی (YJHD)

دپیکا اور رنبیر کپور کے ساتھ آدتیہ رائے کپور اور کالکی کوچلین نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ فلم نے ۵۷ء۱۸۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

آئی این این/ ایکس

باجی راؤ مستانی (Bajirao Mastani)

دپیکا، رنویر سنگھ اور پرینکا چوپڑہ کی اداکاری سے سجی اس فلم نے ۳ء۱۸۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی تھے۔

آئی این این/ ایکس

رام لیلا (Ram Leela)

دپیکا اور رنویر نے پہلی مرتبہ ساتھ کام کیا تھا۔ دونوں کی جوڑی سپر ہٹ قرار دی گئی تھی۔ اس فلم نے ۵۳ء۱۱۷؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔

آئی این این/ ایکس

YOU MAY ALSO LIKE

۷؍ آئی آئی ٹی طلبہ جو اَب ارب پتی ہیں

آنکھیں کھول کر سونے والے چھ جاندار

۸۳ (83)

اس فلم میں دپیکا مہمان اداکار کے طور پر نظر آئی تھیں۔ اس میں انہوں نے رنویر سنگھ (کپل دیو) کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم نے ۳۱ء۱۰۷؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔

آئی این این/ ایکس

ریس ۲ (Race 2)

دپیکا، جان ابراہم، سیف علی خان اور جیکلین فرنانڈیز نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ فلم نے ۴۵ء۱۰۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

آئی این این/ ایکس

۷؍ آئی آئی ٹی طلبہ جو اَب ارب پتی ہیں

Follow Us on :-