?>

ممبئی کے سات سب سے مہنگے علاقے

آئی این این، ایکس

Inquilab
By Aliya Sayyed
Published Oct 02, 2024

ملبار ہل (Malabar Hill)

یہاں اہم صنعتکار اور شخصیات کی رہائش گاہیں ہیں۔ یہاں جائیداد کی اوسط قیمت ۴۲؍ ہزارتا ۶۹؍ ہزار روپے فی مربع فٹ ہے۔

آئی این این، ایکس

کف پریڈ (Cuffe Parade)

نریمن پوائنٹ، کف پریڈ سے قریب ہے۔ یہ مقام اپنے بنگلوں کیلئے جانا جاتاہے۔ یہاں جائیداد کی اوسط قیمت ۴۵؍ ہزار تا ۶۹؍ ہزار روپے فی مربع فٹ ہے۔

آئی این این، ایکس

تاڑدیو (Tardeo)

تاڑدیو میں مکیش امبانی کا بنگلہ ہے جس کی قیمت ایک لاکھ ۵؍ ہزار کروڑ روپے ہے۔ یہاں جائیداد کی اوسط قیمت ۴۶؍ ہزار ۷۶۲؍ روپے فی مربع فٹ ہے۔

آئی این این، ایکس

جوہو (Juhu)

جوہو میں اہم فلمی شخصیات جیسے امیتابھ بچن، اکشے کمار اور رتیک روشن کی رہائش گاہیں ہیں۔ یہاں جائیداد کی اوسط قیمت ۴۵؍ ہزار ۱۴؍ روپے فی مربع فٹ ہے۔

آئی این این، ایکس

باندرہ ویسٹ (Bandra West)

باندرہ ویسٹ میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان اور عالیہ بھٹ وغیرہ کی رہائش گاہیں ہیں۔ یہاں جائیداد کی اوسط قیمت ۴۶؍ ہزار ۶۶۲؍ روپے فی مربع فٹ ہے۔

آئی این این، ایکس

YOU MAY ALSO LIKE

صارفین میں مقبول سات سوشل میڈیا ایپس

۲۰۲۳ء کے ۱۰؍بہترین فٹبالر

ورلی (Worli)

ورلی کا شمار ممبئی کے مہنگے مقامات میں ہوتا ہے۔ یہاں جائیداد کی اوسط قیمت ۴۵؍ ہزار ۵۹۴؍ روپے فی مربع فٹ ہے۔

آئی این این، ایکس

قلابہ (Colaba)

قلابہ، ممبئی کے لینڈ مارکس جیسے گیٹ وے آف انڈیا اور جہانگیر آرٹ گیلری وغیرہ کیلئے مشہور ہے۔ یہاں جائیداد کی اوسط قیمت ۴۱؍ ہزار ۶۶؍ روپے فی مربع فٹ ہے۔

آئی این این، ایکس

صارفین میں مقبول سات سوشل میڈیا ایپس

Follow Us on :-