اداکاری سے قبل ملازمت کرتے تھے یہ اداکار
ایکس
تاپسی پنو
تاپسی پنو ایک سافٹ ویئر ڈیولپر تھیں۔ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے وہ آئی او ایس بیسڈ ایپ ڈیولپ کرچکی ہیں۔
ایکس
جان ابراہم
جان ابراہم ایک میڈیا پلانر تھے، بعد میں انہوں نے ماڈلنگ میں قسمت آزمائی، اور پھر انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔
آئی این این
بھومی پیڈنیکر
فلموں میں اداکاری کرنے سے پہلے بھومی پینڈیکر یش راج فلمز میں کاسٹنگ ڈائریکٹر تھیں۔
ایکس
وکی کوشل
وکی کوشل انجینئرتھےاوراداکاری کےمیدان میں آنےسے پہلےمتعددکمپنیوں میں کام بھی کرچکےتھے۔ تاہم،انہوں نےاسسٹنٹ ڈائریکٹرکی ملازمت اور’’مسان‘‘ سےاپنےکریئرکاآغازکیا۔
ایکس
سوناکشی سنہا
سوناکشی سنہا فلموں میں آنے سے پہلے کاسٹیوم ڈیزائنرتھیں۔
ایکس
رندیپ ہڈا
رندیپ ہڈا نے میلبورن یونیورسٹی سے بیچلر اِن ایچ آر اوربزنس مینجمنٹ کیا ہے۔ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے انہوں نے مارکیٹنگ پروفیشنل کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
ایکس
رنویر سنگھ
فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ سے کریئر کا آغاز کرنے والے رنویر ایک ایڈ کمپنی میں کاپی رائٹر تھے۔
ایکس
پرینیتی چوپڑہ
فلم ’’عشق زادے‘‘ سے کریئرکا آغاز کرنے سے پہلے پرینیتی چوپڑہ یش راج فلمز میں پی آر کنسلٹنٹ تھیں۔
ایکس
دُنیا کے ۵؍ گرم ترین علاقے