?>

امتحانات کےدوران پُراعتماد ہونا ضروری

آئی این این

Inquilab
By Tamanna Khan
Published Feb 24, 2024

اعادہ

جو کچھ پڑھا ہے، اس پر نظر ثانی اس طرح کیجئے کہ کاپی کو بار بار دیکھنے کی ضرورت کم سے کم پیش آئے۔

آئی این این

خالی اوقات

خالی اوقات میں اپنے اسباق یا اہم ضابطے وغیرہ ذہن میں دہراتے رہئے، پکے ہوجائینگے۔ اسطرح آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

آئی این این

ہدف

آپ کے ذہن میں ہمیشہ رہے کہ ہدف کیا ہے، یا آپ کو کتنے نمبر حاصل کرنے ہیں۔ ہدف پر توجہ ہو تو اسے حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

آئی این این

مدد لیجئے

کوئی دشواری پیش آرہی ہو تو وقت ضائع کئے بغیر صحیح شخص سے رابطہ کیجئے، مثلاً آپ کی مشکل کون سا دوست یا ٹیچر دور کرسکتا ہے۔

آئی این این

توجہ دیں

اس بات پر توجہ مرکوز رہے کہ آپ اپنی طاقت کو امتحان میں کیسے استعمال کریں گے۔ اپنے مضبوط پہلوؤں پر توجہ مرکوز کیجئے۔ انہیں بروئے کار لانے کی کوشش کیجئے۔

آئی این این

اسباق اور جوابات

پڑھائی کرتے وقت یہ بھی ذہن میں رہے کہ کون سے اسباق اور جوابات آپ کو اچھی طرح یاد ہیں۔ خیال رہے کہ یہ آپ کی طاقت ہیں۔

آئی این این

پرچے حل کریں

بہترین طریقہ یہ ہے کہ گزشتہ برسوں کے پرچے حل کیجئے۔ ان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کیجئے۔

آئی این این

پُر اعتماد رہیں

اپنی صلاحیتوں اور تیاریوں پر اعتماد رکھئے۔ آپ نے اگر اچھی طرح تیاری کی ہے تو اچھے مارکس ملیں گے۔

آئی این این

پرچے سے متعلق بات چیت نہ کریں

کمرۂ امتحان میں جانے سے قبل یا پرچہ مکمل ہونے کے بعد اس کے متعلق بات چیت سے احتراز کیجئے۔ آپ نے اپنے طور پر اچھی کوشش کی ہے۔

آئی این این

اچھے وقت کو یاد کریں

اگر اعتماد متزلزل ہورہا ہو تو اپنی زندگی کے ان اوقات کو یاد کیجئے جب آپ نے کوئی جیت حاصل کی تھی۔

آئی این این

مثبت سوچ

مثبت سوچ بہت ضروری ہے۔ منفی سوچ کے ساتھ آپ بہتر طریقے سے پرچہ نہیں لکھ سکیں گے۔ اس لئے اگزام کے دوران مثبت سوچ رکھئے۔

آئی این این

YOU MAY ALSO LIKE

ہندوستانی خواتین ٹیم کا تاریخی کارنامہ

امتحانات کی تیاری میں معاون ۵؍ نکات

صحت کا خیال

ذہنی تناؤ یا اعتماد میں کمی کی ایک اہم وجہ اپنی صحت کا خیال نہ رکھنا بھی ہے۔ امتحان کے دنوں میں اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا خاص خیال رکھئے۔

آئی این این

توجہ

اُن چیزوں پرتوجہ مرکوز کیجئے جن پر آپ کا اختیار ہے، مثلاً آپ پرچہ اچھا لکھ سکتے ہیں لہٰذا توجہ اسی پر ہو۔ مارکس پر نہیں۔

آئی این این

ہندوستانی خواتین ٹیم کا تاریخی کارنامہ

Follow Us on :-