معدومیت کا شکار سولہ ہندوستانی جاندار
آئی اسٹاک/آئی این این
کشمیری بارہ سنگا
یہ اب صرف کشمیر کے داچی گام نیشنل پارک تک ہی محدود ہوگیا ہے۔ ۲۰۱۵ء میں ان کی تعداد ۱۸۶؍ تھی۔
آئی اسٹاک
ہمالیائی چاکلیٹی ریچھ
ملک کے دی گریٹ ہمالین نیشنل پارک اور ہیمیس نیشنل پارک ہی میں اب یہ ریچھ موجود ہیں۔
آئی این این
عظیم ہندوستانی تغدار
یہ راجستھان اور گجرات کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ ملک میں صرف ۲۵۰؍ ہی رہ گئے ہیں۔
آئی این این
نمدافا کی اڑنے والی گلہری
یہ گلہریاں شمالی ہندوستان کے ایک مخصوص علاقے تک محدود ہوگئی ہیں۔
آئی این این
سرخ پانڈا
سرخ پانڈا مشرقی ہمالیہ کے علاقوں اور جنوب مغربی چین میں پایاجاتا ہے۔ دنیا بھر میں صرف ۱۰؍ ہزار ریڈ پانڈا ہیں۔
آئی این این
شاخ دار ہرن
ہرن کی یہ نسل منی پور میں پائی جاتی ہے۔ ہرنوں کی تمام اقسام میں یہ سب سے زیادہ خوبصورت خیال کیا جاتا ہے۔
آئی اسٹاک
ہندوستانی جنگلی کتا
دنیا بھر میں صرف ۲۵۰۰؍ ہندوستانی جنگلی کتے ہیں۔ دنیا کے جن ممالک میں یہ موجود ہیں وہاں کی حکومتیں انہیں محفوظ رکھنے کے اقدام کررہی ہیں۔
آئی اسٹاک
سنہرا لنگور
یہ دنیا کا قدیم ترین بندر خیال کیا جاتا ہے۔ہندوستان میں اس کی آبادی تیزی سے ختم ہورہی ہے۔ بھوٹان میں یہ تقریباً ختم ہوچکا ہے۔
آئی این این
گھڑیال
ملک میں صرف ۲۳۵؍ گھڑیال ہیں۔ حکومت ان کی حفاظت کے اقدام کر رہی ہے۔
آئی این این
جیرڈن کی چڑیا
یہ آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے علاقے میں پائی جاتی ہے۔ یہ چڑیا صرف رات میں سرگرم رہتی ہے۔
آئی این این
نیلگری بکرا
یہ جنوبی ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ تمل ناڈو کا سرکاری جانور ہے۔ ملک میں ۸۹۴؍ بکرے ہیں۔
آئی این این
ببر شیر کی دم والا لنگور
یہ جنوبی ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ نیلگری پہاڑیوں میں انہیں محفوظ رکھا گیا ہے۔
آئی این این
سفید بوتیمار
یہ پرندہ ہمالیہ کے مشرقی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ان کی آبادی تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے۔
آئی این این
بنگالی زنگبال
اس کا شمار دنیا کے نایاب پرندوں میں ہوتا ہے۔ یہ پرندہ آسام کے دودھوا اور کازی رنگا نیشنل پارک میں دیکھا جاسکتا ہے۔
آئی این این
دریائے گنگا کی ڈولفن
یہ ڈولفن ملک کے ۲؍ نیشنل پارک وکرما شیلا ڈولفن گنگیٹک سینچری اور دیبرو سائیکھوہ نیشنل پارک میں دیکھی جاسکتی ہے۔
آئی این این
برفانی تیندوا
برفانی تیندوے کا شمار ان نایاب جانوروں میں ہوتا ہے جنہیں کم لوگوں ہی نے دیکھا ہے۔ دنیا بھر میں صرف ۱۰؍ ہزار برفانی تیندوے ہیں۔
آئی اسٹاک
ہندوستان کے دس اہم سیاسی مشیر