?>

رنبیر کپور کی بہترین ۸؍ فلمیں

آئی این این/ یوٹیوب

Inquilab
By Shahebaz Khan
Published Jul 18, 2024

برفی (Barfi)

۲۰۱۲ء میں ریلیز ہوئی اس فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو تھے۔ فلم میں رنبیر کپور کے مقابل الیانا ڈی کروز اور پرینکا چوپڑہ تھیں۔ ریٹنگ: ۱ء۸

آئی این این/ یوٹیوب

راک اسٹار (Rockstar)

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ۲۰۱۱ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں رنبیر اور نرگس فخری نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ ریٹنگ: ۷ء۷

آئی این این/ یوٹیوب

ویک اَپ سڈ (Wake Up Sid)

۲۰۰۹ء میں ریلیز ہوئی اس فلم میں رنبیر کے مقابل کونکونا سین شرما ہیروئن تھیں۔ اس فلم کے ہدایتکار ایان مکھرجی تھے۔ ریٹنگ: ۶ء۷

آئی این این/ یوٹیوب

سنجو (Sanju)

سنجے دت کی زندگی پر مبنی اس فلم کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی تھے جو ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں سونم کپور نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ ریٹنگ: ۶ء۷

آئی این این/ یوٹیوب

راکٹ سنگھ (Rocket Singh)

۲۰۰۹ء میں ریلیز ہوئی اس فلم کے ہدایتکار شمیت امین تھے۔ اس فلم میں رنبیر نے ایک سیلز مین کا کردار ادا کیا تھا۔ ریٹنگ: ۵ء۷

آئی این این/ یوٹیوب

تماشا (Tamasha)

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون ساتھ نظر آئے تھے۔ یہ فلم ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ ریٹنگ: ۴ء۷

آئی این این/ یوٹیوب

YOU MAY ALSO LIKE

تعلیمی سفر میں کارآمد ۵؍ ایپس

دنیا کے کم آبادی والے دس ممالک

یہ جوانی ہے دیوانی (YJHD)

۲۰۱۳ء میں ریلیز ہوئی اس فلم میں رنبیر، دپیکا پڈوکون، آدتیہ رائے کپور اور کالکی کوچلین نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ فلم کے ہدایتکار ایان مکھرجی تھے۔ ریٹنگ: ۲ء۷

آئی این این/ یوٹیوب

راج نیتی (Rajneeti)

پرکاش جھا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ۲۰۱۰ ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں کترینہ کیف، ارجن رامپال اور منوج باجپئی نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ ریٹنگ: ۱ء۷

آئی این این/ یوٹیوب

تعلیمی سفر میں کارآمد ۵؍ ایپس

Follow Us on :-