?>

بالوں میں گجرا لگانے کے چند دلکش انداز

انسٹاگرام/آئی اسٹاک

Inquilab
By Saaima Shaikh
Published Oct 19, 2023

مون اسٹائل

آدھے چاند کی طرح گجرا بالوں میں لگائیں۔ اپنے بالوں کا جوڑا بنائیں اور جوڑے کے آدھے حصے میں گجرے لگائیں۔ یہ ایک اسٹائلش لُک دے گا۔

انسٹاگرام

چوٹی اور گجرا

بالوں کی چوٹیاں بنا لیں، آپ چند گجرے پن کی مدد سے لٹکا سکتی ہیں یا چوٹیوں کے اردگرد گجرے کو لپیٹ کر پن سے سیٹ بھی کرسکتی ہیں۔

انسٹاگرام

مختلف پھولوں کے ساتھ

آپ بہت سارے الگ الگ قسم کے پھول کو گجرے کے ساتھ ملا کر بھی بالوں میں سجا سکتی ہیں۔ یہ آپ کو دلکش انداز دے گا۔

انسٹاگرام

کھلے بالوں میں گجرا

ہاف بال لیں اور انہیں پن کر دیں۔ اسے پر گجرا سیٹ کر دیں۔ اس اسٹائل میں دو سے تین گجرے ہی سیٹ کریں۔ باقی آدھے بالوں کو کرل کرلیں کھلے چھوڑ دیں، خوبصورت لگے گا۔

انسٹاگرام

YOU MAY ALSO LIKE

کامیابی کیلئے انگریزی میں مہارت شرط نہیں

ہر عشرے کی بہترین ہالی ووڈ فلم

فرینچ چوٹی اور پھول

کچھ چھوٹے پھول لیں اور انہیں بالوں میں پر سجائیں۔ جب آپ فرنیچ چوٹی یا فرینچ ٹیل بناتی ہیں تب آپ ان کا استعمال کرسکتی ہیں۔

انسٹاگرام

گجرے کا جال

بیچ کی مانگ کرکے جوڑا بنائیں اور اس پر ہمیشہ کی طرح گجرے نہ لگائیں بلکہ گجرے کا جال لیں انہیں پورے جوڑے پر سیٹ کریں۔ ایک انتہائی خوبصورت لُک ملے گا۔

انسٹاگرام

کامیابی کیلئے انگریزی میں مہارت شرط نہیں

Follow Us on :-