• Sun, 16 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: بی ایس سی بعد کیا کروں؟

Updated: February 15, 2025, 6:50 PM IST | Mumabi

سوال: میں نے گریجویشن (بی ایس سی) ۲۰۱۷ء  میں مکمل کیا ہے ۔ اب آگے پڑھنا چاہتا ہوں کیا کروں؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

One can participate in several competitive exams based on graduation. Photo: INN
گریجویشن کی بنیاد پر کئی مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

بی ایس سی بعد کیا کروں؟
سوال: میں نے گریجویشن (بی ایس سی) ۲۰۱۷ء  میں مکمل کیا ہے ۔ اب آگے پڑھنا چاہتا ہوں کیا کروں؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
جواب : بی ایس سی کے اپنے مضمون کی بنیاد پر آگے کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔ آپ گریجویشن کی بنیاد پر کئی گورنمنٹ ریکروٹمنٹ امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ کئی ایسے شعبے ہیں یا تقریباً شعبوں میں آپ کریئر بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنی صلاحیتوں، پسند، شخصیت اور جسمانی صلاحیتوں کا جائزہ لیں۔ آگے ۲؍ سے ۴؍ سال کیا کرنا ہے اس کے متعلق سنجیدگی سے غور کریں، اپنی تعلیمی اہلیت اور کامیابیوں کے مطابق سوچ سمجھ کر صحیح شعبہ کا انتخاب کریں اور آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھئے: ڈاؤن سینڈروم سے متاثرہ بچے ایک سے دکھائی دیتے ہیں،کیوں؟

ممبئی یونیورسٹی سے ایم اے کرسکتا ہوں؟
سوال: میں نے ۲۰۱۳ء میں امراؤتی سے بارہویں کامرس کیا ہے۔ اب میں آرٹس اسٹریم  میں ممبئی یونیورسٹی یا کوئی اور یونیورسٹی میں ایڈمیشن لے سکتا ہوں ؟ میں  وائی سی ایم او یو سے بی اے ہوںاور اب میں ممبئی یونیورسٹی سے ایم اے کرنا چاہتا ہوں ، برائے مہربانی رہنمائی کیجئے۔ 
جواب:آپ ممبئی یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کیلئے اہل ہیں۔ یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی حکومت اور یو جی سی سے منظور شدہ ہے۔ اس کے گریجویشن کے بنیاد پر آپ مختلف کورسیز کیلئے اہل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK