میں گیارہویں آرٹس میں ہوں۔ مجھے تاریخ اور سوشیولوجی میں دلچسپی ہے، میں آگے کیا کرسکتا ہوں۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 8:01 PM IST | Mumabi
میں گیارہویں آرٹس میں ہوں۔ مجھے تاریخ اور سوشیولوجی میں دلچسپی ہے، میں آگے کیا کرسکتا ہوں۔
سوال: میں گیارہویں آرٹس میں ہوں۔ مجھے تاریخ اور سوشیولوجی میں دلچسپی ہے ،میں آگے کیا کرسکتا ہوں۔
جواب:آرٹس اور ہیومینٹیز کے ان دونوں مضامین کو بہتر طریقے سے پڑھیں ،تاریخ یا سماجیات میں سے کسی بھی مضمون میں گریجویشن کریں ،ان مضامین میں گریجویشن کے بعد ایل ایل بی ، جرنلزم ، ریاستی و مرکزی سول سروسیز اس کے علاوہ آرکیالوجی ، میوزولوجی ، سوشیل سائنسیز کے مختلف پی جی ڈپلوما کورسیز کئے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: وِزبُک (۲۴): اینجل فالس: دنیا کا بلند ترین آبشار
انگلش لڑیچر کیلئے کونسی کالج مناسب ہے؟
سوال: میں نے امسال بارہویں (آرٹس )کا امتحان دیا ہے ، مجھے بی اے انگلش لٹریچر کرنا ہے اس کیلئے ممبئی میں کونسی کالج مناسب ہوگی؟
جواب:بارہویں کے بعد ممبئی یونیورسٹی سے منسلک کسی بھی کالج میں داخلہ کیلئے ممبئی یونیورسٹی کا آن لائن رجسٹریشن فارم پُر کرنا ہوتا ہے۔ ممبئی یونیورسٹی میں انگلش مضمون کیلئے بہتر کالج سینٹ زیوئیرس کالج ،سی ایس ٹی ہے۔ اس کے علاوہ صوفیہ کالج بھی اس مضمون کیلئے اچھا متبادل ہے۔علاوہ ازیں اور کئی اچھے کالجز جیسے کے جے سومیا اور ایل فنسٹن کالجز مشہور ہیں۔ممبئی سے باہر پونے میں واقع فرگیوسن کالج بھی بہترین متبادل ہے۔ آپ حیدرآباد میں دی انگلش اینڈ فارین لینگویج یونیورسٹی کے متعلق بھی جانکاری حاصل کریں۔n