• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریلیز کے ۲۰؍ سال بعد ’’ویر زارا‘‘ ۱۰۰؍ کروڑ روپے کے کلب میں شامل

Updated: September 20, 2024, 10:33 PM IST | Mumbai

۱۳؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو ’’ویر زارا‘‘ تھیٹروں میں تیسری مرتبہ ریلیز کی گئی۔ اس سے قبل فروری ۲۰۲۴ء میں اسے ریلیز کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۱۲؍ نومبر ۲۰۰۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور مجموعی طور پر ۹۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم ’’ویر زارا‘‘ کو ایک لازوال کلاسک فلم کا درجہ حاصل ہے۔ ۲۰۰۴ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ۱۳؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو یعنی ۲۰؍ سال بعد تھیٹروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی، اور اب یہ فلم ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ ۲۰۰۴ء میں اپنی اصل ریلیز پر ’’ویر زارا‘‘ نے ہندوستان میں ۶۱؍ کروڑ اور عالمی سطح پر ۳۷؍ کروڑ روپےح کمائے تھے، اس طرح اس کی مجموعی آمدنی ۹۸؍ کروڑ روپے تھی۔ 

فروری ۲۰۲۴ء میں یہ دوبارہ ریلیز ہوئی اور ۳۰؍ لاکھ روپے کمائے۔ ستمبر ۲۰۲۴ء میں ’’ویر زارا ‘‘ کو ایک بار پھر ریلیز کیا گیا اور اس نے اب تک ۸۰ء۱؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس طرح فلم نے مجموعی طور پر ۱ء۱۰۰؍ کروڑ روپے کما کر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز ۲۰۲۴ء: ’دی نائٹ منیجر‘ نامزدگی حاصل کرنے والا واحد شو

’’ویر زارا‘‘ میں شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کئے تھے جبکہ امیتابھ بچن اور ہیما مالنی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض یش چوپڑہ نے انجام دیئے تھے۔ واضح رہے کہ ۲۰۰۴ء میں یہ فلم کے آصف کی ’’مغل اعظم‘‘ کے رنگین ورژن کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں ہی فلمیں ۱۲؍ نومبر ۲۰۰۴ء کو ریلیز ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK