• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز ۲۰۲۴ء: ’دی نائٹ منیجر‘ نامزدگی حاصل کرنے والا واحد شو

Updated: September 20, 2024, 8:37 PM IST

امسال انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز ۲۰۲۴ء کیلئے آدتیہ رائے کپور، انیل کپور اور سوبھیتا دھولیپالا کے شو ’’دی نائٹ منیجر‘‘ کو نامزدگی ملی ہے۔ اس سال ایک ہی ہندوستانی شو نامزد ہوا ہے۔ ایمی کی تقریب ۲۵؍ نومبر کو نیویارک سٹی میں منعقد ہوگی جس کے ایک میزبان ویر داس ہوں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کریئٹیو آرٹس ایمی ایوارڈز ۲۰۲۴ء اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز ۲۰۲۴ء کے بعد اب انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز ۲۰۲۴ء کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ ایوارڈ شو غیر انگریزی زبان کے ٹی وی اور او ٹی ٹی شوز کو انعامات سے نوازتا ہے۔ بہترین ڈرامہ سیریز کے زمرے میں، آدتیہ رائے کپور، انیل کپور اور سوبھیتا دھولیپالا کی ’’دی نائٹ منیجر‘‘کو نامزد کیا گیا ہے۔ درحقیقت، ’’دی نائٹ منیجر‘‘ اس سال نامزدگی حاصل کرنے والا واحد ہندوستانی شو ہے جس کا مقابلہ فرانس سے ’’لیس گوٹس ڈی ڈیو‘‘ (ڈراپس آف گاڈ)، آسٹریلیا سے ’’دی نیوز ریڈر‘‘ سیزن۲ اور ارجنٹائنا کے ’’لوسی ایل ایسپیا ایرپنتیدو‘‘ سیزن ۲؍ سے ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’ریس ۴‘، ’ریس‘ اور ’ریس ۲‘ کے آگے کی کہانی، شوٹنگ جنوری ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی 

’’دی نائٹ منیجر‘‘ کی نامزدگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ ’’اس بات کا مجھے ابھی علم ہوا ہے کہ ہمارے شو کو انٹرنیشنل ایمی کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب مجھے اس شو کی پیشکش کی گئی تھی تو میں تذبذب کا شکار تھا۔ لیکن اس کردار میں ایک نیا پن تھا جس نے مجھے چیلنج دیا۔ ایمیز کی طرف سے یہ نامزدگی ظاہر کرتی ہے کہ محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے۔ ‘‘اس شو کے ہدایتکار سندیپ مودی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ، ’’خوشی کے آنسو۔ آپ کا شکریہ، ٹیم۔ آپ کا شکریہ، خدا۔‘‘
خیال رہے کہ ’’دی نائٹ منیجر‘‘ اسی نام کے ہٹ برٹش شو کی ہندوستانی نقل ہے۔ یہ شو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۵؍ نومبر کو نیویارک سٹی میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ ۲۰۲۴ء کے ایک میزبان اداکار اور کامیڈین ویر داس ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK