نیٹ فلکس کے کرائم ڈراما ’’ایڈولسینس‘‘ سے قبل ۲۱؍ سال پہلے ’’سی آئی ڈی‘‘ نے ۱۱۱؍ منٹ کے ایپی سوڈ سنگل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
EPAPER
Updated: March 22, 2025, 7:40 PM IST | Mumabi
نیٹ فلکس کے کرائم ڈراما ’’ایڈولسینس‘‘ سے قبل ۲۱؍ سال پہلے ’’سی آئی ڈی‘‘ نے ۱۱۱؍ منٹ کے ایپی سوڈ سنگل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
نیٹ فلکس کا کرائم ڈراما ’’ایڈولیسنس‘‘ کو نیٹ فلکس پرپذیرائی مل رہی ہے۔ تاہم،’’ایڈولنسینس‘‘ سے قبل مشہور ٹی وی سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ ۲۱؍ سال قبل ۱۱۱؍منٹ کا ایپی سوڈ سنگل ٹیک شوٹ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ’’انہیریٹینس‘‘ نامی یہ ایپی سوڈ ۷؍ نومبر۲۰۰۴ء کو سونی ٹی وی پرنشر کیا گیا تھا جس کی ہدایتکاری بی پی سنگھ نے کی تھی جبکہ اس کی اسکرپٹ رجت ارورا، شلپا چوبے اور سشیل چوبے نے لکھی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس پر ’’نادانیاں‘‘ نے ’’ایمرجنسی‘‘ کو پیچھے چھوڑا
اس ایپی سوڈ میں سی آئی ڈی کی ٹیم شیواجی ستم، آدتیہ شریواستو، دیانند شیٹی، دنیش فیڈنیس اور مونا امبے گاؤنکر کے علاوہ سی آئی ڈی کی ریگیولر ٹیم نے اداکاری کی تھی جن میں سمیت بنسل، کے کے مینن، راج زوشی اور کروتیکا دیسائی شامل ہیں۔ مشہور ٹی وی سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ بی پی سنگھ نے بنایا تھا او یہ ۲۱؍ جنوری ۱۹۹۸ء سے ۲۷؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء تک سونی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔ یہ طویل ترین ہندوستانی ٹی وی سیریلوں میں سے ایک ہے جس کے ایک ہزار ۵۴۷؍ سے زیادہ ایپی سوڈ بن بنے ہیں۔