نیٹ فلکس پرکرن جوہر کی فلم ’’نادانیاں‘‘ نے کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ابراہیم علی خان اور خوشی کپورکی اداکاری سے مزین فلم نے نیٹ فلکس پر ۳ء۴؍ ملین ویوز جبکہ ’’ایمرجنسی‘‘ نے ۴ء۱؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 22, 2025, 4:21 PM IST | Mumabi
نیٹ فلکس پرکرن جوہر کی فلم ’’نادانیاں‘‘ نے کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ابراہیم علی خان اور خوشی کپورکی اداکاری سے مزین فلم نے نیٹ فلکس پر ۳ء۴؍ ملین ویوز جبکہ ’’ایمرجنسی‘‘ نے ۴ء۱؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔
کرن جوہر کی فلم’’نادانیاں‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوئی تھی جسے فلم شائقین اور مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔فلم میں شونا گوتم کی ہدایتکاری اور خوشی کپور کے پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ نہ ہی سیف علی خان، نہ ہی امرتا سنگھ اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی فرد کو ابراہیم علی خان کے تعاون میں فلم کے پریمیر کے وقت دیکھا گیا تھا۔ صرف ابراہیم علی خان کی بہن سارہ علی خان نے ہی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی۔ بعد ازیں کرن جوہر نے فلم کو ٹرول کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا تھا ۔ اس درمیان ’’نادانیاں‘‘نہ صرف یہ کہ نیٹ فلکس پر بہترین کارکردگی کامظاہرہ کر رہی ہے جبکہ اس نے کنگنارناؤت کی فلم’’ایمرجنسی‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جون ابراہم نے روہت شیٹی کے ساتھ فلم کی تصدیق کی، کہا ’’دھماکہ دار پروجیکٹ ہوگا‘‘
نیٹ فلکس کے مطابق اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ’’نادانیاں‘‘نےجارحانہ طریقے سے ٹرول کئے گئے بغیر ’’نادانیاں‘‘کے ویوز ۹ء۳؍ ملین ہوچکے ہیں۔ کنگنارناؤت کی فلم’’ایمرجنسی‘‘ نادانیاںکی ریلیز کے ایک ہفتے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ ’’ایمرجنسی‘‘نے نیٹ فلکس پر ۴ء۱؍ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ فی الحال ’’نادانیاں‘‘ ۳ء۴؍ ملین ویوز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے وہیں ’’ایمرجنسی‘‘نیٹ فلکس کی ’’ٹاپ ۱۰؍ نان انگریزی فلم‘‘ کی فہرست میں داخل ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ ’’نادانیاں‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی تھی جبکہ ’’ایمرجنسی‘‘ پہلے باکس آفس پر ریلیز ہوئی تھی۔باکس آفس پر ریلیزہونے کے ۲؍ ماہ بعد یہ فلم او ٹی ٹی پرریلیز ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ایشین فلم ایوارڈز ۲۵ء: ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ بہترین فلم
’’ایمرجنسی‘‘
’’ایمرجنسی‘‘کی ہدایتکاری کے فرائض کنگنا رناؤت نے انجام دیئے تھے۔یہ ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کی زندگی پر مبنی ایک سوانحی فلم ہے جس میں کنگنا رناؤت نے اندراگاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔’’ایمرجنسی‘‘نےباکس آفس پر صرف ۲۵ء۱۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اوراسے ناقدین کی جانب سے ملے جلے تاثرات موصول ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: سدھارتھ آنند ’’کرش ۴‘‘ سے بجٹ کے سبب نہیں ’’کنگ‘‘ کیلئے علاحدہ ہوئے
’’نادانیاں‘‘
ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی اداکاری سے مزین فلم ’’نادانیاں‘‘ ایک روم کام فلم ہے جس کی ہدایتکاری شوناگوتم نے کی ہے۔ یہ خوشی کپور کی تیسری فلم ہے جبکہ ابراہیم علی خان نے اس فلم کے ذریعےاپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔ اس فلم میں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کے علاوہ مہیماچودھری، دیا مرزا، جگل ہنسراج، ارچنا پورن سنگھ اور دیگر نے اداکاری کی تھی۔