• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہارر فلم ’اے ویڈنگ اسٹوری‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: August 26, 2024, 4:36 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اس فلم میں مکتی موہن اور ویبھوتتواودی کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔فلم ۳۰؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

A Wedding Story Trailer Release. Photo: INN
اے ویڈنگ اسٹوری‘ کا ٹریلر ریلیز۔ تصویر : آئی این این

ابھینو پرتیک کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’اے ویڈنگ اسٹوری‘‘ اپنی ریلیز سے پہلے ہی کافی سرخیوں میںہے۔ فلم کے پوسٹر اور اس کے ٹیزر نے مداحوں میںبے چینی پیدا کر دی ہے اوروہ بے صبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔یہ فلم ۳۰؍ اگست کو ریلیز ہوگی۔
فلم کاٹریلر مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ اس سپر نیچرلر ہارر فلم کے ایک خصوصی ٹریلر لانچ ایونٹ میں فلم کے ۵؍ منٹ کا سین دکھایا گیا ہے۔ ’’اے ویڈنگ اسٹوری‘‘ کا ٹیزر ’استری ۲‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں دکھایا جارہا ہے۔ یہ فلم ایک خوشحال شادی کے بارے میں ہیں جو جلد ہی ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو جاتی ہے۔  شادی کے بعد دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ خوفناک واقعات پیش آتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:اے کے ہنگل نے شاندار فلمی سفر کا آغاز ۵۰؍سال کی عمر میں کیا تھا

اس ہارر فلم کی  موسیقی بھی پرتجسس ہے۔ فلم کی کہانی روایات اور ثقافت سے بھرپور ہے۔ یہ فلم  حقیقی حقائق اور واقعات پر مبنی ہے۔فلم کی کاسٹ میں مکتی موہن ، ویبھو تتواودی ، لکش ویر سنگھ، مونیکا چودھری، اکشے آنند، ڈاکٹر پلوما کھرانہ اور پیلو ودھیارتھی شامل ہیں۔ ابھینو پرتیک کی ہدیتکاری میں بنی اس فلم کو ونئے ریڈی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی اسکرپٹ شبھو شیکھر بھٹاچارجی نے لکھی ہے۔ یہ فلم باؤنڈلیس بلیک فلم پروڈکشن کے بینر تلے بنی ہے۔ یہ فلم ۳۰ ؍ اگست ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK