• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامر نے ’جو جیتا وہی سکندر‘ میں شیکھر کا کردار نبھانے کیلئے کہا تھا: دیپک تجوری

Updated: August 29, 2024, 9:47 PM IST | Mumbai

۱۹۹۲ء کی مشہور فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ میں شیکھر کا کردار ملند سومن ادا کرنے والے تھے۔ مگر مختلف وجوہات کی بناء پر انہوں نے یہ فلم چھوڑ دی اور پھر یہ کردار دیپک تجوری نے ادا کیا۔ فلم میں دیپک تجوری، عامر خان اور عائشہ جھلکا کے ساتھ مرکزی کردار میں تھے۔

Deepak Tajuri. Photo: INN
دیپک تجوری۔ تصویر: آئی این این

دیپک تجوری ۱۹۹۰ء کی دہائی کے اہم اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اس وقت وہ کافی مشہور تھے۔ انہوں نے اپنے معاون کرداروں کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ غیر متوقع طور پر مشہور فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ کا حصہ بنے تھے۔ آڈیشن کے بعد انہیں مسترد کردیا گیا تھا۔ ریڈیو نشہ سے بات چیت کرتے ہوئے دیپک نے کہا کہ ’’بظاہر فلم کا تقریباً ۷۵؍ فیصد کام ہو چکا تھا۔ یہ وہ فلم تھی جس میں مَیں واقعی کام کرنا چاہتا تھا اور جب مجھے مسترد کردیا گیا تو مَیں کافی مایوس ہوگیا تھا۔ چند ماہ بعد معلوم ہوا کہ اوٹی (فلم کی شوٹنگ اوٹی میں ہوئی ہے) میں کچھ گڑبڑ ہوئی ہے۔ ایک دن، بھٹ صاحب، جو اوٹی ہی میں ’’دل ہے کے مانتا نہیں‘‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے، نے مجھے فون کیا اور کہا کہ مجھے ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ کے سیٹ پر جانا چاہئے کیونکہ عامر خان اور منصور خان تم سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: جونیئر این ٹی آر اپنے ایک مداح کے خاندان کا خیال ۱۱؍ سال سے رکھ رہے ہیں

ابتدائی ہچکچاہٹ کے باوجود دیپک نے اوٹی جانے کا فیصلہ کیا جہاں ان کی ملاقات ناصر حسین، منصور خان اور عامر خان سے ہوئی اور سبھی نے دیپک کو ’’شیکھر‘‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے کہا۔ خیال رہے کہ دیپک تجوری سے قبل یہ کردار ملند سومن ادا کررہے تھے۔ ملند سومن نے برکھا دت کے ساتھ ایک الگ انٹرویو میں سیٹ پر ناقص سلوک کو وجہ بتاتے ہوئے فلم چھوڑنے کی وضاحت کی تھی۔ انہوں نے وقت پر کھانا نہ ملنے پر مایوسی کا ذکر کیا تھا۔
خیال رہے کہ ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ ۱۹۹۲ء میں ریلیز  ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری منصور خان نے کی تھی اور ناصر حسین نے اسے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم میں عامر خان، عائشہ جھلکا اور دیپک تجوری نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK