عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے عامر خان اور رنبیر کپور کی تصویر والا ایک پوسٹر دکھاتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔
EPAPER
Updated: March 11, 2025, 5:26 PM IST | Mumabi
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے عامر خان اور رنبیر کپور کی تصویر والا ایک پوسٹر دکھاتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔
عامر خان اور رنبیر کپور جلد ہی ایک مشترکہ پروجیکٹ کیلئے اشتراک کریں گے۔ منگل کو عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کےساتھ یہ خبر شیئر کی تھی۔ انہوں نےاپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’رنبیر کپور اور عامرخان جلد ہی ایک پروجیکٹ میں ساتھ میں نظر آئیں گے جس کی تفصیلات بدھ یعنی ۱۲؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو شیئر کی جائیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ کے آخری نغمہ کے شوٹ کیلئے ترکی کے ۵۰۰؍ ڈانسرز کی خدمات لی گئی ہیں
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو ڈالی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھوں میں ایک پوسٹر ہے جس پر رنبیر کپور اور عامر خان کی تصویر ہے۔ پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بلاک بسٹر فلم ہوگی اور اسکرین پر دونوں ایک دوسرے کے دشمن کے طور پر نظر آئیں گے۔
عالیہ بھٹ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بہترین چیز کیلئے جنگ۔ میرے دو پسندیدہ اداکار ایک دوسرے کے مدمقابل۔ کسی بہترین خبر کیلئے دل تھام کر بیٹھئے۔ دیگر تفصیلات کل فراہم کی جائیں گی۔ مجھے معلوم ہے کہ یہ آپ کو بھی اتنا ہی پسند آئے گا جتنا مجھے پسند آیا ہے۔‘‘
عالیہ بھٹ کے یہ اعلان کرنے کے بعد ہی مداحوں نے اپنے جوش کا مظاہرہ کیا اور کیمنٹس کئے۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’لو اینڈ وار‘‘ میں نظر آئیں گےجس میں وکی کوشل کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’بطور مداح میں رنبیر کپوراور سنجے لیلابھنسالی کا اشتراک دیکھنے کیلئے تیار ہوں کیونکہ کئی برسوں بعد ہم ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہے۔‘‘ انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وکی کوشل او رمیں ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ کام کریں گے۔ رنبیر کپور او ر وکی کوشل نے ’’سنجو‘‘ میں ایک ساتھ بہترین کام کیا تھا۔‘‘