سلمان خان کی اگلی فلم ’’سکندر‘‘ کے آخری نغمے کی شوٹنگ کیلئے ترکی کے ۵۰۰؍ ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: March 07, 2025, 7:49 PM IST | Mumabi
سلمان خان کی اگلی فلم ’’سکندر‘‘ کے آخری نغمے کی شوٹنگ کیلئے ترکی کے ۵۰۰؍ ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائے گی۔
سلمان خان کی اگلی فلم ’’سکندر‘‘ ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ فلم کے پہلے نغمے ’’زہرہ جبیں‘‘ میں ہم نے سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ متعدد ذرائع کے مطابق ’’فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا ’’سکندر‘‘ کے آخری نغمے کے شوٹ کیلئے ترکی کے ۵۰۰؍ ڈانسروں کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ ’’سکندر‘‘ کے آخری نغمے کو اس کی تفریح کیلئے یاد رکھاجائے گا۔ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’سکندر‘‘ کے آخری نغمے کی شوٹنگ کیلئے ترکی کے ۵۰۰؍ ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائے گی جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے ناقابل فراموش نظارہ پیش کریں گے۔ فلم کے اس سیکوئنس کو بڑے پیمانے پر شوٹ کیا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی اورتعاون کی ضرورت ہوگی۔ان ڈانسروں کو ان کی بہترین کورویوگرافی کیلئے جانا جاتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کرسٹوفر نولن’’جیمس بونڈ‘‘ سیریز کی اگلی فلم کی ہدایتکاری کرسکتے ہیں
فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ’’سکندر‘‘ کیلئے ۱۲۰؍ کروڑروپے فیس لی ہے۔ اداکارہ اور ماڈل رشمیکا مندانا، جنہوں نے اپنی گزشتہ ۲؍ فلموں ’’چھاوا‘‘ اور ’’پشپا ۲‘‘کی کامیابی کا جشن منایا ہے، نے سکندر کیلئے ۵؍کروڑ روپے فیس لی ہے جبکہ کاجل اگروال،جو فلم میں کلیدی کردار ادا کریں گے، نے فلم کیلئے ۳؍ کروڑ ورپے فیس لی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ رشمیکا مندانا کے علاوہ اس فلم میںپرتیک ببر، انجنی دھون، ستیہ راج اوردیگر بھی معاون کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۲۸؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔