• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰۲۵ء کے نصف میں ریلیز ہوگی

Updated: December 06, 2024, 6:57 PM IST | Mumbai

عامر خان کی فلم ستارے زمین پر، جو دسمبر ۲۰۲۴ءمیں ریلیزہونے والی تھی، ۲۰۲۵ء کے نصف میں ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ یہ ۲۰۰۷ء کی فلم ’’تارے زمین پر‘‘کا سیکوئل ہے۔

Satare Zameen will release in the second half of 2025. Photo: INN
ستارے زمین پر ۲۰۲۵ء کے نصف میں ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

عامر خان فی الحال اپنی فلم لاپتہ لیڈیز کی آسکر مہم کے علاوہ نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز دسمبر۲۰۲۴ء میں ہونی تھی لیکن فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ ستارے زمین کو ۲۰۲۵ء کے نصف میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس درمیان عامر خان نے اپنے مستقبل کے پروجیکٹس اور ان کے پروڈکشن کے تحت ریلیز کی جانے والی فلم کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے ریڈ سی فلم فیسٹیول، جدہ میں بتایا کہ ’’ہم فلم کا پوسٹ پروڈکشن کر چکے ہیں۔ اسے ۲۰۲۵ءکے نصف میں ریلیز کیاجائے گا۔‘‘ انہوں نے یہ سمجھاتے ہوئے کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ ’’تارے زمین پر‘‘ کا سیکوئل ہے، کہا کہ ’’فلم کے تمام اداکار نئے ہیں، فلم کا پلاٹ بھی نیا ہے۔ تاہم، یہ تارے زمین پر (۲۰۰۷ء) کا سیکوئل ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اللو ارجن کی پشپا ۲؍ ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی

عامر خان نے اپنے پروڈکشن کے تحت ریلیز کی جانے والی فلموں کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ وہ لاہور ۱۹۴۷ء پروڈیوس کر رہے ہیں جس کی ہدایتکاری کے فرائض راجکمارسنتوشی نے انجام دیئے ہیں۔ اس فلم میں سنی دیول نے اداکری کی ہے۔ علاوہ ازیں ان کا پروڈکشن ہاؤس ’’ایک دن‘‘فلم بھی پڑوڈیوس کر رہا ہے جس میں ان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسری فلم وہ ہے جس میں انہوں نے اداکاری کی ہے لیکن اس کی تفصیلات مخفی رکھی ہے۔چوتھا پروڈکشن آسٹین پاؤرس سے متاثر کن فلم ہے جس کی اسکرپٹ ویر داس نے لکھی ہے اوراس کی ہدایتکاری کے فرائض بھی انہوں ہی نے انجام دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی)میں نظر آئے تھے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے جنید خان کے اداکاری کے سفر کے متعلق تفصیلات فراہم کی تھیں۔ جنید خان نے نیٹ فلکس کی فلم ’’مہاراجا‘‘سے اپنےفلم کریئر کی شروعات کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل غزہ میں اپنے یرغمالوں کے ٹھکانے کے تعلق سے لاعلم: سرکاری میڈیا

عامر خان نے بتایا تھا کہ ’’انہوں نے اپنے بیٹے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ مہاراجا میں یہ کردار ادا نہ کریں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ’’ابتدائی طور پر میں نے جنید کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اس فلم میں اداکاری نہ کریں کیونکہ انہیں متعدد اسکرین ٹیسٹ سے گزرنا پڑا ہے اورہر وقت انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جنید خان کو مہاراجا کیلئے منتخب کیا گیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اسے یہ کردار ادا نہیں کرنا چاہئے تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK